بلال فرقانی
سرینگر// حکومت نے جموں کشمیر میں نئی پنشن اسکیم کے تحت تعینات ملازمین کی سرکاری اداروں سے نیم خود مختار اداروں یا نیم خود مختار اداروں سے سرکاری اداروںمیں منتقلی کے دوران گریجوٹی واجبات کی ادائیگی کیلئے طریقہ کار وضع کیا ہے۔محکمہ خزانہ کے ڈائریکٹر جنرل کوڈس نے اس حوالے سے امسال16فروری کو محکمہ خزانہ کی جانب سے ایک سرکیولر جاری کیا ہے جس میںتمام انتظامی محکموں کی توجہ نئی پنشن اسکیم کے تحت تعینات ملازمین کی ایک محکمہ سے دوسرے محکمے اور مرکز سے مرکزی زیر انتظام خطہ یا مرکزی زیر انتظام خطہ سے مرکز حکومت میں منتقلی کے علاوہ یو ٹی نیم خود مختار ادارہ سے دوسرے ادارے میں منتقلی کی جانب توجہ مبذول کرائی گئی تھی۔
محکمہ خزانہ کے ڈائریکٹر جنرل کوڈس کا کہنا ہے کہ اس بات کا مشاہدہ کیا گیا کہ سرکاری محکمہ سے نیم سرکاری ادارے یا اس کے برعکس تبدالون کے نتیجے میں ملازمین کو پہلے محکمہ یا ادارہ نے گریجوٹی فراہم نہیں کی اور مستحقین کو زبرردست مشکلات کا سامنا کرنا پرتا ہے۔ انہوں نے کہا’’اس عمل کو ہموار کرنے کیلئے ایسے ملازمین کی گریچوٹی واجبات ادائیگی کرتے وقت طریقہ کار کو اپنایا جائے گا‘‘۔ انہوں نے کہا’’ کوئی بھی محکمہ یا ادارہ جہاں پر ملازم تعینات تھا، نئے محکمہ یا ادارہ میں ملازم کی منتقلی کے وقت اس کی گریجوٹی رقم کی ادائیگی اور ملازم کی ریٹائرمنٹ تک گریجویٹی کی ادائیگی موخر نہیں کی جائے گی۔
ملازمین کو اس طرح کی منتقلی کے بعد ملازمین کو گریچوٹی واجابات کی بروقت ادائیگی میں مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان ہدایات کو جاری کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں ڈی جی کوڈز نے انتظامی سیکرٹریوں سے کہا کہ وہ محکمہ خزانہ کی طرف سے 16 فروری 2023زیر نمبر FD-Code/452/2021-02-1541 کے ذریعے جاری کردہ سرکیولر ہدایات پر عمل کریں۔اس سرکیولرمیں این پی ایس ملازم کے ایک محکمے سے دوسرے محکمے میں یا مرکزی حکومت سے یو ٹی سرکاری کی خدمات انجام دینے کے دوران گزشتہ گریجوٹی کی ادائیگی اور طریقہ کار کو مرتب کیا ہے۔مرکزی حکومت سے یو ٹی سرکار میں منتقلی پر یا اس کے برعکس، ملازمین کیلئے ریٹائرمنٹ گریجویٹی یا ڈیتھ گریجویٹی کے دفعات کے ساتھ نئی پنشن اسکیم کے تحت ملازمین کیلئے اس گریجوٹی کے حصول کے بارے میں وضع کیا گیا ہے اور اس کو گرانٹ آف گرانٹ کے لیے شمار کیا جائے گا۔مرکز اور یو ٹی حکومت کے درمیان گریجوٹی واجبات کی ادائیگی کا کوئی اشتراک نہیں ہوگا۔یو ٹی گورنمنٹ سروس سے یو ٹی خودمختار ادارے میں منتقلی پر جہاں یوٹی حکومت میں گریچوٹی دینے کا پروویژن موجود نہیں ہے یا کسی پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ کو، نئی پنشن اسکیم کے تحت سرکاری ملازمین کو قواعد کے مطابق ریٹائرمنٹ گریجوٹی دی جائے گی۔ یہ دفعات نئی پنشن اسکیم کے تحت آنے والے سرکاری ملازمین پر لاگو ہوں گی جو مرکز یا یو ٹی حکومت یا اس کے برعکس مناسب اجازت کے ساتھ، دوسری تقرری لینے کے لیے مستعفی ہوتے ہیں۔