کرگل // لداخ خود مختار پہاڑی تر قیاتی کونسل کرگل کے چیر مین وچیف ایگزیکٹیوکونسلر کاچو احمد علی خان کی صدارت میں مرکزی سیکرٹری برائے ایگریکلچر ایس کے پٹنائیک اور ضلع آفیسران کے ساتھ ایک جائیزہ میٹنگ منعقد کر کے ایگریکلچر اور ان سے منسلک دیگر محکموں کے کام کاج کا تفصیلی جائیزہ لیا۔میٹنگ میں مرکزی سیکرٹری برائے ایگریکلچر ایس کے پٹنائیک،ایگزیکٹو کونسلربرائے ایگریکلچر محمد حسین،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرگل برکت علی لون اور محکمہ ایگریکلچر،ہارٹیکلچر،انیمل ہسبنڈری،شیپ ہسبنڈری، ,KVK,SKUAST کمانڈ ایریا ڈیولپمنٹ،کواپریٹو ،فشریز اور دیگر محکموں کے آفیسران بھی موجود تھے۔میٹنگ میں سی ای سی موصوف نے زراعت اور دیگر منسلک شعبوں کے تحت جاری ترقیاتی سرگرمیوں اور کسانوں کے بہبودی کیلئے مختلف سکیموں کا تفصیلی خاکہ پیش کرتے ہوئے ایسے پسماندہ علاقوں کا دورہ کرنے پرسیکرٹری موصوف اور اُن کی ٹیم کا شکر یہ اداکیا۔ اس دوران سی ای سی نے RKVYکے تحت مختلف بیداری اور دیگر پروگراموں کو عملائے جانے کے سلسلے میں ایک پروجیکٹ جبکہ محکمہ باغبانی کی طرف سے codling mothکی روک تھام کے لئے ایک پروجیکٹ مرکزی سرکار کی منظوری کے لئے سیکرٹری موصوف کو پیش کئے گئے۔اس کے علاوہ کاچو احمد علی خان نے 8محکموں کی مختلف سکیموں کے ڈی پی آر بھی سیکرٹری موصوف کو مرکز سے منظوری کے لئے پیش کئے۔اس موقعہ پر مرکزی سیکرٹری نے کرگل ضلع میںخوبانی اور پشمینہ کو بڑھاوا دینے کے علاوہ ایگریکلچراور دیگر منسلک شعبوں کو بھی مزید مستحکم بنانے کے لئے ہر ممکن امدا دکر نے کی یقین دہانی کرائی۔