عظمیٰ نیوز سروس
ڈوڈہ//مرکزی جوائنٹ سیکرٹری وزارتِ برائے ترقی شمال مشرقی خطہ (ڈی او این ای آر) اورضلع ڈوڈہ کے لئے ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کے پرابھاری آفیسر انگشومن ڈے نے ضلع کا دورہ کیا اور ضلع میں ’ وِکست بھارت سنکلپ‘ کے آغاز کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ضلع میں یاترا۔ اُنہوں نے ڈی سی آفس کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں تمام شراکت داروں طلب کیا اور یاترا میں شامل ضلعی اَفسران اور دیگر شراکت داروں سے بات چیت کی اور ضلع بھر میں ’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کے کامیاب اِنعقاد کے لئے ضروری اِنتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نے بلند پورہ پنچایت میں یاترا کے لئے ٹاؤن ہال ڈوڈہ میں شہری اور دیہی مقام کا ایک نمونہ کے طور پر دورہ کیا تاکہ آنے والے میگا رسائی پروگرام ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘کے لئے شراکت داروں کے اِنتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا جاسکے۔
میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ دو آئی اِی سی وین 24 ؍نومبر 2023 ء کوڈوڈہ ٹائون، کلاک ٹاور کے قریب اور بھدرواہ میں نئے بس سٹینڈ پر مختلف مرکزی معاونت والی فلاحی سکیموں کے تحت وزیر اعظم کے پیغام اور بیداری ، کامیابی کی داستان کی ویڈیوز دِکھائیں گی۔ میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ 26؍ نومبر کو 6آئی اِی سی وین ضلع میں پہنچیں گی جو تمام مرکزی معاونت والی سکیموں کے بارے میں بیداری اور تکمیل کے لئے تمام 237 پنچایتوں میں ضلع بھر میں جائیں گی۔جوائنٹ سیکرٹری نے شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ کیمپوں کا اہتمام کریںاور معاشرے کے غیر محفوظ اور کمزور طبقے تک پہنچیں۔ اُنہوں نے مختلف سرکاری معاونت والی سکیموں کے بارے میں کامیابی کی داستانوں، پمفلٹوں، چھوٹے ویڈیوز اور آئی اِی سی کے مواد سے معلومات کی تشہیر پر زور دیا۔ ضلع میں فلاحی سکیموں کی عمل آوری میں بہتری لانے کے لئے کامیابیوں اور مزید لائحہ عمل کے بارے میں تفصیلی جائزہ لیا گیا جن سکیموں پر تبادلہ خیال ہوا ان میں جل جیون مشن، آیوشمان بھارت یوجنا، پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا، پردھان منتری مدرا یوجنا، جن دھن یوجنا، پی ایم آواس یوجنا، پی ایم پرنم یوجنا، پی ایم اِی جی پی، اجولا یوجنا، یوریا سبسڈی سکیم،اٹل پنشن سکیم، جن دھن یوجنا، اِنٹگریٹیڈ اینمل ہسبنڈری سکیم، مشن پوشن ، پی ایم وشوکرما، پی ایم وِی وِی وائی اور اسی طرح کی دیگر سکیمیں شامل ہیں۔دورانِ میٹنگ انگشومن ڈے برائے وِکست بھارت سنکلپ یاترااور اے ڈی ڈی سی ڈوڈہ پران سنگھ نے وزیٹنگ آفیسر کو یاترا کے اِنعقاد کے لئے روڈ میپ اور منصوبہ بندی کے بارے میں بتایا اور یاترا کے پُرامن اِنعقاد کے لئے ضلع سطح کا کنٹرول روم، بلاک سطح کے نوڈل افسران اور گاؤں کی سطح کی کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں۔اے ڈی ڈی سی ڈوڈہ پران سنگھ نے پرابھاری آفیسر کو ٹرانسپورٹ اور سیکورٹی پلان کے بارے میں بھی جانکاری دی۔میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی ڈوڈہ، اے ڈی سی ڈوڈہ، اے ڈی سی بھدرواہ، اے ایس پی ڈوڈہ، اے سی ڈی ڈوڈہ، ایس ای ہائیڈرولکس، جی ایم ڈی آئی سی، دیگر ضلعی اَفسران اور متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔