یو این آئی
گیاجی// پترپکش کے موقع پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج بہار کے مذہبی شہر گیاجی پہنچیں اور اپنے پتروں کیآتما کی شانتی کے لیے پنڈ دان کیا۔ اس سے پہلے کل صبح گیاجی ہوائی اڈے پر مسز مرمو کا شاندار استقبال کیا گیا۔ صدر جمہوریہ کے استقبال کے لیے ریاستی گورنر عارف محمد خان موجود تھے ۔ گیا ہوائی اڈے سے ، صدر جمہوریہ مرمو براہ راست وشنوپد مندر گئیں، جہاں انہوں نے اپنے پتروں کی آتماکی شانتی کے لیے پنڈ دان کیا۔ صدر جمہوریہ کی آمد پر وشنوپد مندر میں بھی خصوصی انتظامات کیے گئے تھے ۔ اڈیشہ علاقہ کے پجاری منگل جھانگر نے پنڈ دان کی رسم ادا کرائی۔