پرشانتی نیلائم/یو این آئی/ صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو بدھ کو آندھرا پردیش میں سری ستیہ سائی انسٹی ٹیوٹ آف ہائر لرننگ (ایس ایس ایس آئی ایچ ایل) (ڈیمڈ یونیورسٹی) کے 42 ویں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کریں گی۔انسٹی ٹیوٹ نے اتوار کو یہاں جاری ایک ریلیز میں کہا کہ جلسہ تقسیم اسناد بدھ کو سہ پہر 3:20 بجے بھگوان سری ستیہ سائی بابا کی الوہی موجودگی میں پرشانتی نیلائم، آندھرا پردیش میں واقع سائی ہیرا گلوبل کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگا۔ آندھرا پردیش کے گورنر ایس عبدالنذیر اس تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔شاندار تقریب میں چانسلر کے چکرورتی آئی اے ایس (ریٹائرڈ) امیدواروں کو ان کی انڈرگریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ، پیشہ ورانہ اور ڈاکٹریٹ کی تحقیقی ڈگریاں عطا کریں گے۔ اس کے بعد شام کو ’دویا پریما‘ کے نام سے ایک کانووکیشن ڈرامے کا انعقاد کیا جائے گا، جسے مندر کے لائیو یوٹیوب چینل پر سائی کلونت ہال سے پرشانتی نشر کیا جائے گا۔