لاہور//وکٹ کیپر بیٹسمین عمر اکمل انگلینڈ سے وطن واپس پہنچ گئے ، جھگڑالو کرکٹر کو فٹنس ٹیسٹ میں نا کام ہونے پر چمپئنز ٹرافی کے سکواڈ سے باہر کر دیا گیا تھا۔عمر اکمل غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز ای کے 624 سے لاہور پہنچے اور میڈیا سے گفتگو کیے بغیر گھر روانہ ہوگئے ۔ عمر اکمل چمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم کے ساتھ انگلینڈ گئے تھے ، فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہونے پر ٹیم مینجمنٹ نے وکٹ کیپر بیٹسمین کو فارغ کردیا تھا ، اس دوران عمر اکمل کی ڈانس ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ، جس کے بعد پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے یہ بیان دیا کہ عمر اکمل کی حرکتوں سے تنگ ہیں ، عمر اکمل کی جگہ حارث سہیل چمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔