رباط //مراکش میں شدید بارشوں کی وجہ سے اچانک آنے والے سیلاب کے باعث 11 افراد ہلاک اور 9 لاپتہ ہوگئے ہیں۔وزارت داخلہ کے ترجمان رشید ایل خلفی نے اتوار کے روز رباط میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ملک کے جنوبی خطے میں شدید بارشوں ک سبب آنے والے سیلاب میں ٹاٹا صوبتمیں سات اورایراچڈیا اور تجنیت صوبوں میں چار سمیت کل 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ان میں ایک غیر ملکی شہری بھی شامل ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس شدید بارش میں ٹاٹا ، اراچیڈیا اور تیرودنٹا صوبوں کے نو افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔تیز بارشوں اور سیلاب میں 40 مکانات منہدم ہوگئے ہیں اور تقریبا 93 سڑکیں خراب ہوگئیں۔ تباہ شدہ سڑکوں میں سے 53 پر ٹریفک بحال کیا گیا ہے ۔ ملک کے جنوبی خطے میں انتہائی خراب موسم کی وجہ سے ، بجلی ، پینے کے پانی کی فراہمی کے نیٹ ورک اور ٹیلیفون نیٹ ورک بھی متاثر ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ خراب موسم کے پیش نظر ، وزارت داخلہ مقامی اور بیرونی لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ موسمی عہدیداروں کے ذریعہ جاری کردہ تمام رہنما خطوط پر عمل کریں۔