سرینگر //کشمیر یونیورسٹی کے 22طلاب نے ملک کی مذبہی اور تاریخی مقامات کا 10 روزہ دورہ مکمل کر لیا ہے ۔حال ہی میں وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے اس گروپ کو پرچم لہر کر روانہ کیا تھا۔ 22پوسٹ گریجویٹ طلباء امرتسر ، چندی گڑھ ، اجمیر شریف ،جے پور ، دہلی اور آگرہ کے تاریخی مقامات کے دورے پر گئے تھے،ان طلباء نے نہ صرف مذہبی مقامات، بلکہ دیگر تاریخی مقامات کی بھی سیر کی اور وہاں اساتذہ سے بات چیت کی اور کچھ مباحثوں اور علمی گفتگو میں بھی حصہ لیا۔کیمپس میں واپسی پر ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر پروفیسر رئیس قادری نے طلباء کا استقبال کیااور دورے کے متعلق ان سے جانکاری حاصل کی ۔طلباء نے یونیوسٹی حکام کا شکرایہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے دوروں سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے اور انہوں نے قریب سے تاریخی مقامات کی سیر کی ۔انہوں نے ملک کے مختلف حصوں میںیونیورسٹی کی طرف سے کئے گے انتظامات پر خوشی کا اظہار کیا ۔