سرینگر//فریڈم پارٹی سربراہ شبیر احمد شاہ نے بی جے پی کے جنرل سیکریٹری رام مادھو کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ’’ہم بھارت سے مذاکرات کی کوئی بھیک نہیں مانگ رہے ہیں اور جس خطہ زمین سے متعلق اقوام عالم نے حامی بھر لی ہو اور جس مسئلے سے متعلق 18سے زائد قرادادیں موجود ہوں ،اس کے لئے بھارتی آئین یا دائرے میں بات کرنے کی ہر ممکنہ پیشکش کو ہم رد کرتے ہیں‘‘۔اپنے ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ جموں کشمیر اور بھارت کی دیگر ریاستوں میں کوئی مماثلت نہیں ۔شبیر شاہ نے کہا کہ بھارت کی اس ہٹ دھرمی نے خطے کے امن اور سلامتی کو دائو پر لگا رکھا ہے ۔انہوں نے بھارت کے فوجی سربراہ جنرل بپن راوت کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے غیر حقیقت پسندانہ قرار دیا۔