کشتواڑ//وادی چناب کے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈروں نے پارٹی کے نو منتخبہ نائب صدر محمد سرتاج مدنی کو مبارک باد دی ہے۔ ایک پریس بیان میں پارٹی کے ضلع صدر کشتواڑ شیخ ناصر حُسین اور ضلع صدر ڈوڈہ شہاب الحق بٹ نے پارٹی کے سینئر لیڈران اور نائب صد رمحمد سرتاج مدنی کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔ مبارک باد دینے والوں میں زونل صدر بانہال منیر احمد بٹ بھی شامل تھے۔وادی چناب کے پارٹی لیڈروں نے سرتاج مدنی کو پارٹی کا نائب صدر دوبارہ منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے اس فیصلہ کو پارٹی کے مفاد میں ایک اچھا فیصلہ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مدنی پارٹی میں کافی تجربہ کار اور تن دہی والے لیڈر ہیںاور انکی گائیڈنس میں پارٹی مزید مستحکم ہو جائے گی۔