کرگل //امام خمینیؒ میموریل ٹرسٹ کے ذمہ دارشیخ محمد محقق نے یو پی وقف بورڈ کے صدر کے حالیہ بیان کہ مدرسوں میں دہشت گرد وں کی تربیت ہوتی ہے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آزادی سے لے کر آج تک ملک کے طول و عرض میں مختلف مدرسے چل رہے ہیں لیکن ایسا کبھی نہیں ہواکہ مدرسوں میں دہشت گردی کی تعلیم دی جا رہی ہو۔ انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ یکجہتی کا اظہار کریںتاکہ ایسے سازشی عناصر کو منہ کی کھانی پڑے۔ امام جمعہ نے اسرائیلی صدر نیتن یاہو کے ہندوستان دورے پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ہزاروں فلسطینیوں کوبے گھر کر دیا ہے اسلئے بھارت کو ایسے حکمرانوں سے دوری اختیار کرلینی چاہئے۔