گندو//پی ڈی پی اور بی جے پی کی موجودہ سرکار کو ناکام قرار دیتے ہوئے نیشنل کانفرس کے سینئر لیڈر چودھری سلام دین نے ریاست میں موجودہ بد امنی کے لئے مخلوط سرکار کو ذمہ وار قرار دیا ۔آج یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے مخلوط سرکار پر وادی چناب خصوصاً ضلع کشتواڑ کے اندروال کے غریب و کمزور طبقہ کے مسائل حل کرنے میں بھی ناکام رہنے کا الزام لگایا ۔اُنہوں نے اندروال کے موجودہ اسمبلی ممبر پر بھی حلقہ کو اندھیرے میںرکھنے کا الزام لگاتے ہوئے گُذشتہ 10برسوں کے دوران حلقہ میں سڑک رابطہ ،بجلی اور پانی کی سہولیت مہیا کرنے میں ناکام رہنے اور اُنہیں تمام سرکاری سکمیوں سے دور رکھنے کا الزام لگایا ۔اُنہوں نے ممبر اسمبلی کے نرم رویہ سے محکمہ آرڈی ڈی میں ہیرا پھیری کا بھی مبینہ الزم لگایا۔اُنہوں نے حلقہ اندروال کے کیشوان، ٹھکرائی، چھاترو، سگڈی، بھاٹا کے علاقوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہونے کا بھی الزام لگایا ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اُںہوں نے کہا کہ اُنہوں نے حلقہ کے 11روز طویل دورے کے دوران کئی دیہات کا دورہ کیا اور پایا کہ حلقہ اندروال کے ممبر اسمبلی کی وجہ سے یہ لوگ غریبی کے شکار ہوئے ہیں۔اُنہوں نے محکمہ آر ڈی ڈی کشتواڑ کی ہیرا پھیری کو ننگا کرنے کے لئے ایک آر ٹی آئی دائر کرنے کی بھی اطلاع دی۔اُنہوں نے کہا کہ حلقہ کے لوگ موجودہ ممبر اسمبلی سے تنگ آئے ہیں اور اب حلقہ کے لوگ این سی میں شامل ہو رہے ہیں۔