سرینگر//نیشنل کانفرنس نے لنگیٹ ہندوارہ کی ہرل ماور بستی میں آگ کی ہولناک واردات میں کروڑوں کی املاک خاکستر ہونے پر گہرے افسوس اور رنج والم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی کے سینئر نائب صدر چودھری محمد رمضان اور ضلع صدر کپوارہ قیصرجمشید لون (ایم ایل سی ) نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واردات سے متعدد کنبے بے سروسامان ہوچکے ہیں اور سردیوں کے ان ایام میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ انہوں نے حکومت اور انتظامیہ سے پُرزور اپیل کی متاثرین کی فوری بازآبادکاری کے علاوہ نقدی امداد فراہم کی جائے۔ اس سے قبل آگ کی اس واردات کی خبر سنتے ہی پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق ایم پی شریف الدین شارق نے جائے واردات پر پہنچ کر آتشزدگان کیساتھ اظہارِ ہمدردی کیا اور اُن کی ڈھارس بندھائی۔
منشےات مخالف مہم
کولگام اور اننت ناگ مےں4 افرادگرفتار ،چرس وشراب ضبط
سرےنگر// پولےس نے منشےات کے خلاف اپنی کاروائی تےز کرتے ہوئے اننت ناگ اور کولگام مےں چار ڈرگ اسمگلروں کو گرفتار کر کے چرس ،شراب اور فکی ضبط کر لی۔ اننت ناگ میںاےس اےچ او عشمقام امتےاز احمد کی قےادت مےں پولےس پارٹی نے ناکے کے دوران اےک ڈرگ اسمگلر بلال احمد سکہ ساکن عشمقام کو مشکوک حالت مےں گرفتار کرلےااور دوران تلاشی اُس کی تحوےل سے 800 گرام چرس بر آمد کر لےاگیا ۔کولگام مےںاےس اےچ او قاضی گنڈ سہل مہاجن( ڈی اےس پی پروبےشنر)اورانچارج پولےس پوسٹ مےر بازار اےس آئی سبزار احمد نے اےس ڈی پی او قاضی گنڈ آفتاب بخاری کی قیادت مےں ناکے کے دوران اےک سکوٹر سوار طارق احمد بٹ ساکن کھڈونی کی تحوےل سے تلاشی کے دوران دےسی شراب کے 35پوچ بر آمدکئے۔کولگام پولےس نے اےس پی کولگام کی ہدایت پر اےس اےچ او قاضی گنڈ کی قیادت مےں قاضی گنڈ بازار کے نزدےک ناکہ چکےکنگ کے دوران اےک سومو گاڑی سے تلاشی کے دوران 30 کلو گرام فکی( خشخاش پوست) بر آمد کر کے سومو مےں سوار ڈرگ اسمگلر اعجاز احمد صوفی اورگلزار احمد صوفی ساکن ویے بگ کو گرفتار کر لےا ۔
حضرت میر سید حسین سمنانی ؒ کے عرس پر ڈاکٹر فاروق کی مبارکباد
سرےنگر//نےشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور کارگذار صدر عمر عبداللہ نے عرس مبارک حضرت میر سید حسین سمنانی ؒ (کولگام) پر رےاست کے مسلمانوں کو مبارک باد پےش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت سمانی ؒ کی تعلےم ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں عظےم الشان مرتبہ عطا کےا تھا۔ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ حضرت سید سمنانیؒ کی زیارت پر ہمےشہ عقےدتمندوں کا تانتا بندھا رہتا ہے ۔ انہوں نے دعا کی اللہ تعالی بزرگان دےن کی تعلےم پر ہمےں چلنے کی توفےق عطا کرے۔پارٹی کے ضلع صدر کولگام ایڈوکیٹ عبدالمجید لازمی(ممبر اسمبلی ہوم شالی بُگ) اور صوبائی ترجمان عمران نبی ڈار نے بھی عرس پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ زائرین کیلئے مناسب اور معقول انتظامات میسر رکھے جائیں۔
معروف شاعر غلام محمد دیوانی انتقال کرگئے
سماج کے مختلف طبقوں کا اظہار تعزیت
سرینگر//وولر کلچرل فورم نادی ہل بانڈی پورہ کے دیرینہ رُکن ، نائب صدر اول اور معروف شاعر غلام محمد شاہ (دیوانی) مختصر علالت کے بعدمنگل کی شام صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی بعد میں اُنہیں رات دیر گئے اپنے آبائی مقبرہ میں سپردخاک کیا گیا۔ اُن کے انتقال پر سماج کے مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ ادبی مرکز کمرازاور اس سے منسلک یونٹوں، بالخصوص وولر کلچرل فورم نادی ہل، سول سوسائٹی نادی ہل، لٹریری فورم بانڈی پورہ، بزم شعبان بانڈی پورہ،کروہن کلچرل فورم کریری،دائرہ حلقہ ادب حاجن، کاروانِ ادب گاندربل، بزم شعرو ادب سنگرامہ، ثقافت مرکز بڈگام، کشمیری رائٹرس فورم، محبوب کلچرل سوسائیٹی وغیرہ نے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ مرحوم کشمیری اور اردو زبان کے معروف شاعر تھے اور اُن کی اُردو تخلیقات مو¿قر رسالوں میں کافی عرصہ تک شائع ہوتی رہیں۔
شرہامہ آڈورہ میں بد کردار مدرس گرفتار
سرینگر/ /ہندوارہ پولیس نے ڈرامائی کارروائی کے دوران ایک دینی مدرسے کے بد کردار مدرس کو ایک لڑکی کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں رنگے ہاتھو ں پکڑ کرحوالات میں بند کردیا۔ مذکورہ مولوی کے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے ۔ہندوارہ میںپولیس ذرائع نے کے ایم ا ین کو بتایا کہ انہیں کچھ عرصے سے اس بات کی شکایت مسلسل موصول ہورہی تھی کہ آ ڈورہ ماور علاقہ میں ایک بد کردار مولوی کے ایک لڑکی کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں ۔ذرائع کے مطابق اس بارے میں پولیس کو شر ہامہ علاقے سے کئی بار فون کالز بھی موصول ہوئیں جہاں مذکورہ مولوی ایک دارالعلوم میں ا ستاد کی حیثیت سے کام کرتا ہے۔چنانچہ پولیس اسٹیشن قلم آ باد سے وابستہ اہلکاروں کی ایک ٹیم نے شرہامہ آڈورہ میں ایک رہائشی مکان پر چھاپہ مارا جہاں مذکورہ بدکردار مولوی کو ایک لڑکی کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں رنگے ہاتھوں پایا گیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ چھاپے کے دوران ہائن ترہگام کے الطاف حسین ملک حراست میں لیکر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا ۔اس سلسلے میں پولیس تھانہ قلم آباد میں ایف آئی آرزیر نمبر 68/17درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔کے ایم این