ٹھا ٹھری کے5 غیر حاضر اساتذہ کی تنخواہ روک دی گئی
طاہر ندیم خان
بھدرواہ //سرکاری دفاتر میں حاضری یقینی بنانے کے لئے ایس ڈی ایم ٹھاٹھری نے تحصیلدار ٹھاٹھری کے ہمراہ تحصیل کہارا اور ٹھاٹھری کے تعلیمی اداروں کا معائینہ کرنے کے دوران 5۔اساتذہ کو ڈیوٹی سے غیر قانونی طور غیر حاضر پایا اور انکے خلاف کاروائی کرنے کے احکامات صادر کئے۔ انہوںنے ان تمام اساتذہ کی تنخواہ روکنے کی ہدایت بھی دی،جن غیر حاضر اساتذہ کی تنخواہ روکنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں اُن میں گو ر نمٹ یو پی ایس بھارنو کی زیب ا لنسا اور شکیل حُسین اور یو پی ایس دروبڑی کے عنایت اللہ زرگر، بلدیو کمار اور انیل کمار شامل ہیں۔۔ ڈویژنل مجسٹریٹ محمد انور بانڈے نے گورنمنٹ یو پی ایس بھارنو اور یو پی ایس دروبڑی میں پانچ اساتذہ کو کافی عرصہ سے غیر حاضر پایا ۔معاملے کا سنگین نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے ان غیر حاضر ملازمین کے خلاف تحقیقات تحصیلدار کہارا اور تحصیلدار فگسو کو دو ہفتوں کے اندر اندر تحقیقات کرنے کے بعد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے اور ان سے اپنی پوزیشن واضع کرنے کا حکم دیا ہے۔ دریں اثنا ایس ڈی ایم نے فوری طور سے ان اساتذہ کی تنخواہ روکنے کی بھی ہدایت دی ۔اسی ڈی ایم نے اس موقعہ پر کہا کہ ہم نے سرکاری دفاتر میں غیر حاضر ملازموں کے خلاف مہم شروع کر دی ہے اور اب تک ہم نے 60 سرکاری اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی ہے۔جن غیر حاضر اساتذہ کی تنخواہ روکنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں اُن میں گورنمنٹ یو پی ایس بھارنو کی زیب ا لنسا اور شکیل حُسین اور یو پی ایس دروبڑی کے عنایت اللہ زرگر، بلدیو کمار اور انیل کمار شامل ہیں۔
مویشی بازیاب،مبینہ ملزم گرفتار
زاہد ملک
مہور//پولیس اسٹیشن ارناس نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر تحصیل ارناس میں کنتھن روڈ پر ایک ناکہ لگایا اور محمد شریف ولد سراج دین ساکنہ موضع دھروٹ کے قبضہ سے7 مویشی بازیاب کئے۔مبیہ ملزم ان جانورں کو بغیر کیس جائز دستاویز کے کشمیر براستہ گول لے جا رہا تھا ۔مبینہ ملزم کوگرفتار کیا گیا ۔پولیس نے اس سلسلہ میں پولیس اسٹیشن ارناس میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر80/2017 زیر دفعہ 188 آر پی سی درج کیا ہے اور تحقیقات زیر نگرانی ایس ڈی پی او انسپکٹر عاشق حُسین ،ایس ایچ او پولیس اسٹیشن ارناس اور ایس ڈی پی او ارناس محمد اسلم شروع کر دی ہے۔
ریاسی میں پولیس پبلک میٹنگ
زاہد ملک
ریاسی//پولیس عوام کے رشتہ کو مستحکم بنانے کے لئے ریاسی میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ، تاکہ علاقہ میں جرائم کو روکنے اور ان کیسوں کو حل کرنے اور عام لوگوںکے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔میٹنگ کا انعقاد ایس ایس پی ریاسی طاہر سجادبٹ کی ہدایت پر موضع پاٹہ تحصیل ریاسی میں انچارج پولیس پوسٹ تلواڑہ ایس آئی تربھون کھجوریہ تحت نگرانیڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹرس ریاسی نکھل گوگنا اور ایڈیشنل ایس پی ریاسی ویریندر سنگھ منعقد کی گئی تھی، جس میں مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔میٹنگ کے آغاز پر شرکا نے پولیس آفیسر کا خیر مقدم کیا اور شرکا کا اپنا قیمتی وقت بچا کر میٹنگ میں شرکت کرنے کے لئے انکا شکریہ ادا کیا اور انہیں اپنے جائز مطالبات پیش کرنے کو کہا ۔میٹنگ سے متعدد لوگوںنے شرکت کی اور پولیس کی جانب سے یہ میٹنگ منعقد کرنے کی کافی سراہنا کی اور پولیس کو علاقہ سے غیر قانونی واقعات ختم کرنے میں مکمل تعاون دینے کا یقین دلایا ۔اس موقعہ پر لوگوں نے متعدد عوامی اہمیت کے حامل مطالبات بھی پیش کئے اور انکو حل کرنے کی درخواست کی۔پولیس کے سینئر افسروں نے انکے مطالبات کو صبر وتحمل سے سُنا ااور انکا سدباب کرنے کی یقین دہانی کی۔
ریاسی میں گولی چلانے پر ملزم گرفتار
زاہد ملک
ریاسی//ریاسی پولیس نے بدھوار کے روز مبینہ ملزم شکور احمد ولد عبدالحمید وانی ساکنہ کٹل ،گران موڑ کو اپنے ساتھی سپروائزر س افکان کمپنی کے شبیر احمد ولد عبدالحمید وانی ساکنہ بنکوٹ تحصیل بھاموگ پر معمولی جھگڑے کے بعد 12بور بندوق سے گولی چلانے پر گرفتار کیا ہے۔پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملنے پر فوری طور کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او ریاسی انسپکٹر جسبیر سنگھ کی قیادت میں ایک ٹیم جائے موقعہ پر روانہ کی اور کافی مشقت کے بعد مبینہ ملزم کو وقوع کے دو گھنٹوں کے اندرگرفتار کرکے ہتھیار بھی ضبط کیا ۔اس سلسلہ میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 230/2017درج کیا گیا ہے۔پولیس کی یہ کاروائی ایس ایس پی ریاسی طاہر سجاد بٹ کی نگرانی میں انجام دی۔
عصمت ریزی کا ملزم8ماہ بعد گرفتار
زاہد ملک
ریاسی//ریاسی پولیس نے عصمت ریزی میں ملوث مبینہ ملزم کو 8 مہینوں کے بعد گرفتار کیا ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق مبینہ ملزم محمد فاروق ولد حمد یوسف قوم گوجر ساکنہ دھنوڑ نے مورخہ20-02-2017 کو ایک لڑکی کا اغوا کیا تھا ور اسکی عصمت ریزی کی ،تاہم لڑکی بھاگنے میں کامیاب ہوئی اور وقعہ کی اطلاع پولیس کو دی ۔پولیس نے اس پر ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 15/2017زیر دفعہ 366,376,109 درج کیا، تب سے مبینہ ملزم فرار تھا ۔ پولیس نے مورخہ 1-11-2017کو ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر انچارج پویس پوسٹ ڈنسال اے ایس آئی غلام محی الدین کی قیادت میں ایک پولیس ٹیم نے ایس ایچ او ارناس انسپکٹر عاشق حُسین اور اسی ڈی پی او ارناس محمد اسلم میر کی نگرانی اور ایس ایس پی ریاسی طاہر بھٹ کی نگرانی میں مبینہ ملزم فاروق احمد کو کوٹ بجاڈ ،دائرہ اختیار پولیس اسٹیشن مہور سے گرفتار کیا ،جہاں پر وہ اپنی بہن کے گھر میں پناہ لے کر بیٹھا تھا ۔
دیہی ترقیات ا سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ
کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ نے محکمہ دیہی ترقیات کی کارکردگی کاجائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا ۔میٹنگ میںایم جی نریگا،پی ایم اے وائی اور ایس بی ایم و دیگر سکیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ڈی سی نے کام کی سست رفتاری پر برہمی ک اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حُکام کو کام کی رفتار میں سرعت لانے اور ڈاٹا بوقر اپ لوڈ کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔سست رفتاری کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے انہوںنے اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ ،ایگزیکٹو انجینئر آر ای ڈبلیو،ضلع پنچایت افسر اور بلاک ڈیولپمنٹ افسروںکو اس سلسلہ میں سنجیدہ کاوشیں کرنے کی ہدایت دی اور تنبہیہ کیا کہ سست رفتاری کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور متعلقہ غیر سنجیدہ افسر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے جئیو ۔ٹیگنگ اور پی ایم اے وائی کے تحت رجسٹریشن ،ایم جی نریگا کاموں کو اپڈیٹ 20نومبر2017 تک کرنے کی ہدایت دی۔بصورت دیگر خاطی افراد کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔انہوںنے افسروں کو محکمہ کے کاموں میں شفافیت لانے اور عوام کو دیہی سطح پر لئے گئے فیصلوں سے باخبر کرنے کی بھی ہدایت دی۔انہوں نے ایم جی نریگا ،ایس بی ایم ،پی ایم اے وائی کی بلاک وار کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تمام ترقیاتی کاموں کے فوائد مستحقین تک پہنچانے یقینی بنانے کی ہدایت دی۔
قرضوں کے 69کیس منظور
کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا نے وزیر اعظم روزگار پیدا کرنے کے پروگرام کے لئے منعقدہ ضلع سطح کی ٹاسک فورس کمیٹی میں69لون کیسوں کو منظوری دی۔کافی بحث و مباحثہ کے بعد ڈی آئی سی، کے وی آئی سی اور کے وی آئی بی کی جانب سے 413.00لاکھ روپے مالیت کے قرضہ تجاویز کو منظوری دی گئی جن میں سبسڈی 143.00لاکھ روپے ہے۔ان یونٹوں سے413 افراد کو روز ار مہیا ہونے کی توقع ہے اور علاقہ میں اقتصادی بہتری کے لئے ایک قدم ہوگا۔میٹنگ میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کشوری لعل شرما ،جنرل منیجر اوشا رانی، ڈائریکٹر ایس آئی ۔آر ایس ای ٹی آئی ایم کے خان ،پرنسپل آئی ٹی آئی عمران وجہات ،پروجیکٹ منیجر ڈی آئی سی ارون کماربڈیال، فنکشنل منیجر ڈی آئی سی اعجاز ملک، انچارج ضلع افسر کے وی آئی بی محمد اقبال ،کے وی آئی سی کے نمائندے سنگھوی و دیگر ممبران نے شرکت کی۔ڈی سی نے بینکروں پر ان کیسوں پر سرعت سے کاروائی کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے تمام متعلقہ ایجنسیوں سے ہدایت دی کہ وہ یہ بات یقینی بنائیں کہ ان نوجوانوں کو آمدن بخش یونٹ قائم کرنے میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔