سرینگر//کشمےر تحرےک خواتےن کی سر براہ زمردہ حبےب نے کرےک ڈاو ن اوربلا جواز مسلسل چھاپوں ،گرفتارےوں و نو جوانوں کی پکڑ دھکڑ پر سخت برہمی کاظہارکےا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت جبکہ بچوں کے امتحانات نزدےک آرہے ہےں جان بوجھ کر دلی سرکار ہمارے بچوں کی تعلےم کو اثر انداز کر رہی ہے اور وہ صبح سوےرے سے شام گئے تک بھارتی افواج کی تلاشی و محاصرے کی وجہ سے اپنے گھروں سے باہر رہنے پر مجبور کئے جا رہے ہےں اور اُنہےں اسکولوں و کالجوں مےں جانے کی اجازت بھی نہےں دی جا رہی ہے،شبانہ تلاشےوں کے سبب وہ ٹھےک سے اپنی پڑھائی بھی نہےں کر پاتے ہےں اور خواتےن عدم تحفظ کا شکار ہو رہی ہےں۔ زمردہ حبےب نے مسرت عالم کی رہائی کے فوراً بعد پی۔اےس۔اے کے تحت پھر سے گرفتاری پر سخت الفاظ مےں مذمت کی اور خان سوپوری کی جےل مےں بگڑتی صحت پر تشوےش کا اظہار کےا۔
کولگام میںمعمرشہری کی نعش برآمد
سرینگر//کولگام میں اُس وقت سنیچر کو سرا سیمگی پھیل گئی جب یہاں ایک میوہ باغ سے معمر شخص کی نعش پُراسرار حالت میں برآمد کی گئی ۔ کولگام پولیس نے کنڈی پورہ کے نزدیک ایک میوہ باغ سے50سالہ شہری کی نعش برآمد کی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں نے یہاں انسانی نعش دیکھی کو پولیس کو مطلع کیا ۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے واردات پر پہنچ گئی ،جہاں معائینہ کے بعد پولیس نے نعش کو اپنی تحویل میں لیا ۔ مہلوک شخص کی شناخت غلام محی الدین ولد محمد یوسف گنائی ساکنہ کنڈی پورہ کولگام کے نام سے ہوئی ۔پولیس نے مہلوک شخص کی موت کی وجوہات جاننے کےلئے نعش کا پوسٹ مارٹم کرایا اور کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔
بوسنیا ہرزگوینا کے سفیرکی تاریگامی کے ساتھ ملاقات
سرینگر// بوسنیا ہرزگوینا کے سفیرسابط سبواسک نے کل ممبر اسمبلی کولگام محمد یوسف تاریگامی سے ملاقات کی جس دوران کشمیر اور بوسنیا کے مشترکہ مفادات کے معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔تاریگامی نے اس موقعہ پرسبواسک سے کہا” کشمیر مسلسل مصائب کا سامنا کر رہا ہے جبکہ دیگر حساس مسائل کے علاوہ روزگار کا ایک اہم مسئلہ ہے“۔دونوں لیڈروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اشتراکیت سے ہی تعلقات بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ زراعت اور باغبانی کے علاوہ دیگر شعبوں میں مشترکہ طور پر کام کرنے سے کافی کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے۔دنوں لیڈروں نے عوام میں روابط قائم کرنے کے راستوں کو تلاش کرنے اور تجارت و معیشت کو باقاعدہ آپسی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا