حق خان نے رانٹسنارڑ۔ بٹہ گاگل سڑک کا سنگ بنیاد رکھا
کپواڑہ// دیہی ترقی ، پنچائتی راج اور قانون و انصاف کے وزیر عبدالحق نے بلاک واوورہ سے منسلک گاگل اے اور بی کا تفصیلی دورہ کر کے آر اینڈ بی کی جانب سے رانٹسنارڑ۔ بٹہ گاگل کی3 کلو میٹر رابطہ سڑک کا سنگ بنیاد رکھا۔ سڑک پروجیکٹ کو نبارڈ کے تحت 4.68 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جارہا ہے جس کے مکمل ہونے سے ان علاقوں کے لوگوں کو عبور ومرور کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔دورے کے دوران وزیر نے گاگل بی کے مقام پر گورنمنٹ ہائی سکول کی دو منزلہ عمارت کو عوام کے نام وقف کیا۔ اس عمارت کو آر اینڈ بی محکمہ کپواڑہ نے94.05 لاکھ روپے کی مجموعی لاگت سے تعمیر کیا ہے۔ اس سکول عمارت 9 کمروں پر مشتمل ہے۔وزیر نے سکول عمارت کا افتتاح کرنے کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ حکومت کی مجموعی کارکردگی اور حلقہ انتخاب میں گذشتہ تین برسوں میں زیر تعمیر کاموں، لوگوں کی راحت رسانی اور دیگر حصولیابیوں کاتفصیلی خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی قیادت میں ہر شعبہ¿ کی ترقی پر گامزن ہے جس کے تحت لوگوں کو بجلی، پانی، سڑک رابطوں، بنیادی سہولیات کے تمام ممکنہ مواقعے دستیاب ہیں۔ انہوں نے عوامی مطالبہ کے رد عمل میں بتایا کہ36 کروڑ روپے کی لاگت سے خمریال۔ زنگ وارڈ روڈ کو وسیع کرنے کے کام سرعت سے جاری ہے جبکہ گاگل کو آبپاشی اور پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے واٹر ہارویسٹنگ ٹینک تعمیر کرنے کے لئے آر ڈی ڈی کو موقعہ پر ہی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ لولاب حلقہ میں17 رابطہ چھوٹے پُلوں کی تعمیر مکمل کی جاچکی ہے۔ ہائی سکول گاگل بی کی دیواربندی۔ حفاظتی بندھ، کھیل میدان کی ہمواری، مقامی مسجد شریف کے لئے حفاظتی بندھ کی تعمیر کے علاوہ بجلی نظام کی درستی کے لئے موقعہ پر ہی متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی نظام کو درست و چست بنانے کے لئے ضلع میں7 ریسوینگ سٹیشنوں کو توسیع دی جارہی ہے تا کہ دور دراز علاقوں کو بھی بجلی نظام کے ساتھ جوڑا جاسکے۔انہوں نے تعمیر و ترقی کے کاموں کو لوگوں کی توقعات کے عین مطابق انجام دینے کے لئے عوام سے دست تگعاون طلب کیا تا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر ہی تما م بنیادی سہولیات بہم پہنچائی جاسکیں۔
بارش اور برفباری سے نمٹنے کی تیاری، اے ڈی سی اننت ناگ کا جائزہ
اننت ناگ//موسم سرما کے دوران سرینگر جموں شاہراہ کو کھلا رکھنے اور امکانی بارش اوربرفباری سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے ڈاک بنگلہ کھنہ بل میںاے ڈی سی اننت ناگ شبیر حسین بٹ کی صدارت میں آفیسران کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔میٹنگ کے دوران شاہراہ پر برف ہٹانے کے کام اور بچاﺅ وبازآبادکاری اقدامات کے سلسلے میں کی جارہی تیاریوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ قاضی گنڈ میںایک مشترکہ کنٹرول روم کا قیام عمل میںلایا جائے گا جب کہ ضلع ہیڈ کوارٹر پر بھی کنٹرول روم قائم ہوگا۔اس کے علاوہ قومی شاہراہ ،بشمول جواہر ٹنل ذگ موڈ،لورمنڈا،وارا،گلاب باغ،قاضی گنڈ اورلیوی ڈوروہ میں درماندہ مسافروں کی سہولیات کے لئے 94ڈیزاسٹر منیجمنٹ سینٹروں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔خوراک ،امور صارفین وعوامی تقسیم کاری محکمے نے کہا کہ ان مقامات پر چاول،کھانڈ اور دیگر لازمی اشیا¿ کی دستیابی کو یقینی بنایا جارہاہے۔اس کے علاوہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ سینٹروں میں کمبلوں اوربالن کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔
ٹنگمرگ میں مارکیٹ چیکنگ
زائدالمیعاداشیاءضائع، جرمانہ وصول
ٹنگمرگ//فوڈ سیول سپلائز انفورسمنٹ ونگ بارہمولہ کی ٹیم نے تحصیلدار ٹنگمرگ کی نگرانی میں ٹنگمرگ کے کھہی پورہ،قاضی پورہ،رتنی پورہ اور بچی پورہ میں مارکیٹ چیکنگ کے دوران 10ہزار روپے مالیت کی زائد المیعاد کھانے پینے کی اشیائ، 20 کلوگرام گلی سڑی سبزی موقعہ پر ہی ضائع کیں اور دوکانداروں سے 5400 روپے جرمانہ وصول کیا۔ (مشتاق الحسن)
عوام چاپلوس سیاسی جماعتوں سے خبرداررہیں: حکیم
بڈگام// پی ڈی ایف سربراہ اور ایم ایل اے خانصاحب حکیم محمد یٰسین نے کہا ہے کہ ریاست میںموجودہ سنگین صورتحال ان ہی سیاسی جماعتوں کی تخلیق ہے جو برسوں تک اس پر حکمرانی کرچکے ہیں اور اقتدار میں رہنے کےلئے خاموشی سے بار بار رہی سہی ریاست کی خودمختاری کو ختم کرنے میں سہولیت کار کا کام ادا کرتے رہے ہیں۔ آرمپورہ دریگام خانصاحب میں یک روزہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حکیم یاسین نے کہاکہ یہ ایک المیہ ہے کہ جب ان کو اقتدار سے باہر کر دیا جاتا ہے تو یہی سیاسی جماعتیں اٹانومی اور دفعہ 370کی بحالی کا رونا روتے ہیں تاکہ دوبارہ اقتدار میں آنے کےلئے لوگوں کی رائے کو اپنی طرف راغب کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی یہ سیاسی جماعتیں اقتدار میں ہوتی ہیں تو خاموشی سے ریاست کی خودمختاری کا سودا اپنی کُرسی بچانے کےلئے کرتے ہیں اور بر سر اقتدار رہ کر ریاست کی خودمختاری یا دفعہ 370 کی مضبوطی کےلئے کوئی بھی سنجیدہ اور پائیدار کوشش نہیںکی جاتی ہیں جس سے ریاست اور عوام کا وقار بلند اوربحال ہوجاتالیکن اقتدار سے باہر ہوتے ہی معصوم عوام کے جذبات کے ساتھ استحصال اور کھلواڑ کیاجاتا ہے۔ انہوں نے کہا جب تک یہ سیاسی جماعتیں اقتدار میں رہتی ہیں تو مرکز میں بیٹھے اپنے آقاو±ں کی خوشنودی اورخوشآمدی کرتے ہوئے تمام مرعات کا فائدہ حاصل کرتے رہتے ہیں اور جیسے ہی اقتدار سے باہر ہوتے ہیں تو جلد ہی حساس مسائل پر عوام کو جذباتی طور مشتعل کرتے ہیں۔ حکیم یٰسین نے ایسی دوغلی ، منافقت والی اور شکست خوردہ جماعتوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ریاست کے لوگوں کے ساتھ غداری اور دھوکہ دہی کی ہے اور وہ بیوقوفوں کی جنت میں رہتے ہیں کیونکہ ریاست کے عوام اب اچھی طرح سے اچھے بُرے ، حق اور سچ میں فرق کرسکتے ہیں اور اب مزید ان دوغلی اور منافقانہ پالسیوں سے دھوکہ نہیں کھا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک مُسلمہ حقیقت ہے کہ کشمیر ایک بین الاقوامی طور پر قبول شُدہ تنازعہ ہے لیکن یہ صرف بھارت، پاکستان اور متعلقہ فریقین کے درمیان با مقصد اور سنجیدہ بات چیت کے ذریعہ ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خودمختاری کے نام نہاد چمپینز کو اس مسئلے کو حل کرنے کا کوئی اختیار ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا عوام کو بیوقوف اور دھوکہ دینے کے بجائے ان جماعتوں کو بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دینے اور عوام کے دیگر مسائل حل کرنے کی طرف سنجیدہ اور بھر پورتوجیح دینی چایہئے تاکہ عام لوگوں کو زیادہ سے زیادہ راحت پہنچ سکے۔ اس موقع پر حکیم یاسین نے آرمپورہ میں 30 لاکھ راپیئے کی لاگت سے جدید پیدل پُل کی تعمیر کا اعلان کیا۔ انہوں نے متعلقہ انجیئنروں کو آرمپورہ میں مختلف سڑکوں اور نالیوں کی تعمیر کےلئے بھی کہا۔ انہوں نے دریگام ۔آرمپورہ ، بگرو۔لانورہ سڑکوں کی تجدید اور میکڈمیزیشن کو اب اگلے سال ہاتھوں میں لینے کےلئے بھی کہا کیونکہ منفی درجہ حرارت میں اب یہ کام نہیں ہوسکتا ہے۔
میونسپل کمیٹی چاڈورہ کے 8ملازمین معطل
پی ایچ سی کھرم میں طبی اور نیم طبی عملے کیخلاف کارروائی
بڈگام+اننت ناگ//سرکاری محکموں میں بہتر کام کاج اورملازمین کی باقاعدہ حاضری کو یقینی بنانے کے لئے ایس ڈی ایم چاڈورہ نے آج تحصیل چاڈورہ کے کئی دفاتر کا اچانک معائنہ کیا۔جس دوران میونسپل کمیٹی چاڈورہ کے 8ملازمین غیر قانونی طور ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے ایس ڈی ایم نے اس کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے غیر حاضر ملازمین کی موقعہ پر ہی معطلی کے احکامات صادر کئے۔ادھر ترقیاتی کمشنر اننت ناگ محمدیونس ملک نے پی ایچ سی کھرم کااچانک معائنہ کیا جس دوران انہوںنے ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کو ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا۔ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ غیر حاضر ڈاکٹروں اور طبی عملے کے خلاف قانونی ضوابط کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
کشمیر اور فلسطین کے مسائل کاحل اتحاد ملت میں پنہاں: مولانا حامی
سرینگر//کاروان اسلامی کے امیر مولانا غلام رسول حامی نے کہا ہے کہ اتحاد ملت سے ہی عالم انسانیت اور عالم اسلام کے تمام مسائل و آلام کا حل ممکن ہے مسلمانوں کی یکجہتی و یکسوئی اس وقت پورے ملت اسلامیہ کے لئے اکسیر اعظم کی حیثیت رکھتا ہے۔آثار شریف مکہامہ میں میلادالنبی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا حامی نے کہاکہ یہ انتہائی قابل مذمت پہلو ہے کہ امریکہ نے قبلہ اول بیت المقدس کو یہودیوں کا دار الحکومت قرار دیکر پورے مشرق وسطیٰ کو ایک بار پھر یہودی تعصبانہ نظریے سے ایک نئے جنگ اور بدامنی کے ماحول میں دھکیل کر صہیونی طاقتوں کو مضبوط کرکے اسلام دشمنی کا واضح ثبوت پیش کیا ہے ،امریکہ نے پچھلے 70 برسوں میں نصف سے زیادہ دنیا کو برباد کرکے رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کا تشخص صہیونی قوتوں سے امریکی ٹرمپ پالیسی سے مٹایا جارہا ہے اوروقت آچکا ہے کہ چھوٹے بڑے تمام اسلامی ممالک کا اتحاد ٹرمپ جیسے مسلم دشمن کو پسپا کرنے کے لئے نا گزیر ہے۔غلام رسول حامی نے کہاصہیونی طاقتیں اس وقت مسلمانوں کو آپسی فسادات میں الجھا کر تباہی کی طرف دھکیلنے کی انتہائی مذموم کوششوں میں مصروف ہیں جس سے عالم اسلام میں پھیلے ہوئے فسادات سے ا سوقت خون نا حق کا ایک ٹھا ٹھیں مارتا سمندر جس کی مثال شام، مصر ،یمن اور عراق جیسے ممالک میں ہمارے سامنے عیاں ہے۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کی نوعیت کے حوالے سے کہا کہ ہزاروں نوجوانوں کو پابند سلاسل بنا کر اور حقیقی آواز کو بزور بازو دبا کر کسی بھی مسئلے کا حل ممکن نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مسئلے کا حل سیاسی طریقے سی ہی نکا لا جاتا ہے جس کے لئے باہمی مذاکرات کا سلسلہ جاری کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ چند مہینوں سے سوشل میڈیا پر جاری کچھ شر پسند عناصر جو خود کو مناظر اسلام اور مفتیان جتلاتے ہیں علماءاہلسنت اور عقائد اہلسنت کے خلاف زہر افشانی کرکے گستاخانہ اور نا زیبا الفاظ سے تفرق بین المسلمین کی کوششوں میں مصروف ہیںتاہم ان کی اصل حقیقت ان کے بیانات میں واضح ہے جو کہ مسلمان دشمن تنظیموں کے بطور ایجنٹ ریاست کے چند ایک مقامات پر سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ ایسے سماج دشمن عناصر کے جلسوں کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔ امیر کاروان نے تمام مکاتب فکر کے ماننے والوں سے گذارش کی کہ وہ اپنے مسلک کو چھوڑو مت اور دوسروں کے مسلک کو چھیڑو مت کو بنیاد بنا کر وسعت قلبی سے اختلافات کو برداشت کرنے کی صلاحیت پیدا کرکے امت کو مزید انتشار سے بچانے کی سعی کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت داعیان دین اور مبلغین کو مناظرہ بازی سے پرہیز کرکے امت میں پھیلی بے راہ روی، سماجی بدعات، شراب و منشیات کے خاتمے کے لئے کوشاں ہونے کی اشد ضرورت ہے۔
گگن گیر میں2جے سی بی ضبط
کنگن/ غلام نبی رےنہ// محکمہ مال نے نالہ سندھ کی اراضی پر غےر قانونی طور مٹی سے برائی کرنے کے خلاف دو جے سی بی مشےنوں کو ضبط کرکے پولےس کے حوالے کردیں ۔تحصےلدار گنڈ فرےد الدےن کھٹانہ نے کشمےر عظمیٰ کو بتاےا کہ تحصےل گنڈ کے گگن گےر علاقے سے انہےں اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کچھ افراد نے نالہ سندھ کی اراضی پر غےر قانونی طور پر قبضہ کےا ہے اور اب اس اراضی پر رات کے دوران جے سی بی کے ذرےعے سے مٹی سے برائی کی جارہی ہے اور کارروائی کرتے ہوئے دو جے سی بی کو موقعہ پر ہی ضبط کیا۔ پولےس نے اس سلسلے مےں اےک کےس 35/2017درج کیا ہے ۔
محاذ آزادی کا اجلاس منعقد
صوفی محمداکبر کی برسی پر دعائیہ تقریب 14دسمبر کو
سرینگر// محاذآزادی کے سرپرست اعلی محمد اعظم انقلابی کی ہدایت پر ایک اجلاس صوفی محمد اکبر کی برسی کی تقریب کے سلسلے بلایا گیا۔ اجلاس میں اور لوگوں کے علاوہ محمد یوسف کلو، جہانگیر سلیم ، محمد شفیع میر،شفیق سوپوری اورترجمان محمد یوسف گلکار نے شرکت کی۔ محاذصدر سید الطاف اندرابی نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوے کہا کہ کشمیری قوم کو صوفی محمد اکبر نے اسوقت تذلیل و تضحیک سے بچایا جب کشمیری عوام کی قربانیوں کو کوڈیوں کے دام بیچا جارہا تھا۔صوفی اکبر نے غربت،کسمپرسی اور لاچاری کو ترجیح دیکر حکمرانی اور جاہ وحشمت کو ٹھوکر مار دی۔اجلاس میں طے پایا گیاکہ صوفی محمد اکبر کی برسی کے سلسلے میں دعائیہ تقریب 14دسمبر دن کے 2بجے سوپور میں مزار پر منعقد ہوگی ۔
ویری ناگ میں میلادجلوس بر آمد
ڈورو//عارف بلوچ//ویری ناگ میں ہفتہ کو میلادالنبی کا جلوس بر آمد ہوا ہے ۔اوقاف کمیٹی ویری ناگ کے اہتمام سے میلادالنبی کے جلوس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے حضور کے کے تیئں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے دورود شریف اور نعت شریف کا ورد کیا ۔شرکاءجلوس نے ہاتھوں میں بینر اور اسلامی
پرچم اُٹھائے تھے ۔۔جلوس مختلف علاقوں سے گذر کر اختتام پذیرہوا۔
سوئےل ہےلتھ ڈے کی مناسبت سے پلوامہ مےں تقرےب منعقد
پلوامہ//کرشی وگےان کےندر پلوامہ مےں سوئےل ہےلتھ ڈے کی مناسبت سے ڈارےکٹر اےکسٹنشن زرعی ےونےورسٹی کی سربراہی مےں اےک تقرےب کا اہتما م ہوا۔جسمےںپلوامہ ضلع سے وابستہ دوسو سے زائد کسانوں نے شرکت کی۔اس موقعے پر پروگرام کنٹرولر ڈاکٹر فےاض احمد کسانوں کو مٹی کے صحت سے متعلق جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ زمےن قدرتی وسائل ہے جس پرزراعت اورباغبانی شعبہ کی بنےاد ہے اور اسی سے ہم خوردنی اشےاءاوردےگر ضرورےات حاصل کرتے ہےں۔ڈارےکٹر اےکسٹنشن زرعی ےونےورسٹی نے کسانوں پر زور دےا کہ وہ جدےد تکنالوجی کو اپنے کھےتوں مےں پائےدار اور بھر پور فصل حاصل کرنے کےلئے اپنائے تاکہ کسانوں کو کم سے کم زمےنوں سے زےادہ سے زےادہ فصل حاصل ہو سکے۔
کشمیر اورفلسطین میں انسانی حقوق کی پامالیاں چشم کشا:مسلم لیگ
سرینگر//مسلم لےگ ترجمان سجاد اےوبی نے کہا کہ مسئلہ کشمےر اور مسئلہ فلسطےن کی مثالےں پوری دنےا کے لئے چشم کشا ہے کہ کس طرح جمہوری دور مےں جب انسانی حقوق کا ڈھنڈروا چار سو پےٹا جا رہا ہے اور بڑے بڑے جلسے جلوس حقوق انسانی کے حوالے سے منعقد کئے جارہے ہےں مگر کشمےر اور فلسطےن مےں ان حقوقوں کا جنازہ جس دھوم سے نکالا جارہا ہے اور لوگوں کو جس عتاب و عذاب سے گذرنا پڑرہا ہے اس کی نظےر پوری دنےامےں کہی نہےں ملتی ہے۔
فاروق شاہ کا اظہار تعزیت
سرینگر//سیکریٹری تعلیم فاروق احمد شاہ نے محکمہ سیاحت کے ایک عہدیدارجاوید احمد خان کے انتقال پر دُکھ اکا اظہار کیا ہے۔جاوید خان کا چند روزقبل اچانک انتقال ہوگیا وہ پیر باغ کے رہنے والے تھے اورانہوں نے محکمہ سیاحت میں قابل سراہنا خدمات انجام دی ہیں۔