ڈاکٹر قاسم کی طبیعت ناساز:دینی محاذ
سرینگر//مسلم دینی محاذ کے ترجمان کے مطابق تنظیم کے محبوس امیر ڈاکٹر محمد قاسم کی طبیعت ہر گزرتے دن کے ساتھ بگڑ رہی ہے۔بیان کے مطابق جمعرات کو انہیں آنکھوں کے معالجہ کیلئے اسپتال لے جایا گیا۔ واضح رہے کہ وہ گلوکومہ کے مریض ہے اور ان کی بیشتر بینائی ضائع ہوچکی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہیں ملٹپل ڈسک اور آنتوں میں زخم کی شکایت بھی ہے۔ ان کی صحت کی ابتری سے ان کے شاگردوں اور مداحوں میں بے چینی ہے۔مسلم دینی محاذ نے بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملہ کا نوٹس لے اور سیاسی عناد کی بنا پر قید ڈاکٹر محمد قاسم کی رہائی کیلئے کوشش کرے۔ڈاکٹر محمد قاسم کی اہلیہ آسیہ اندرابی بھی جموں کی جیل میں شدید علیل ہیں۔
لا ل چندپبلک سروس کمیشن
کے قائمقام چیئرمین تعینات
سرینگر //آئین کے تحت اپنے اختیارات کو جاری رکھتے ہوئے جموں و کشمیر کے گورنر این این ووہرا نے ممبر لا ل چند کو قائمقام چیئرمین جے اینڈکے پبلک سروس کمیشن 28؍ اگست 2017ء سے تعینات کیا جب تک لطیف الزماں دیوا موجودہ چیئرمین اپنی ڈیوٹی دوبارہ اختیار کر ے۔
لنگیٹ میں 35اےپراین سی کا ورکشاپ
سرینگر//نیشنل کانفرنس کی جانب سے ضلع کپوارہ کے لنگیٹ میں دفعہ35Aکی جانکاری مہم کے سلسلے میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں پارٹی عہدیداران اور معزز شہریوں نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں دفعہ35Aکی اہمیت اور افادیت بیان کرنے کے علاوہ اس دفعہ کیخلاف جاری سازشوں کو بھی عوام کے سامنے رکھا گیا۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر و ایم ایل سی قیصر جمشید لون اور پارٹی کے سینئر لیڈر و سابق ایم پی شریف الدین شارق نے اپنے بیان میں کہا کہ دفعہ35Aسے ہی جموں و کشمیر کے سٹیٹ سبجیکٹ قانون کو آئین ہند میں تحفظ فراہم ہے ، جو ریاست جموں وکشمیر کی انفرادیت اور پہچان کی ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ35Aجموں وکشمیر میں سٹیٹ سبجیکٹ قانون ، نوکریوں ، سکالرشپوں اور دیگر مراعات کی ضامن ہے اور اس دفعہ کو ختم کرنے سے یہاں کی پہنچان اور انفرادیت ختم کرنے کی مذموم کوششیں کیں جارہی ہیں۔ لیڈران نے کہا کہ جموں وکشمیر کے عوام دفعہ35Aکیساتھ کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ کی اجازت نہیں دیں گے۔
وزیر اعلیٰ نے محکمہ اطلاعات کی فوٹونمائش معائنہ کیا
جموں//وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے زور آور سنگھ آڈیٹوریم میں محکمہ اطلاعات کی طرف سے منعقد کی گئی نمائش کا معائینہ کیا۔ فوٹو نمائش میں مخلوط حکومت کی طر ف سے اپنے عہد کے دوران ریاست میں ترقیاتی عمل کو اُجاگر کیا گیا تھا۔وزیر اعلیٰ نے نمائش میںخاصی دلچسپی ظاہر کی۔اس موقعہ پر نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ ، باغبانی کے وزیر سید بشارت بخاری ، وزیر برائے خوراک ، شہری رسدات ،امورصارفین اور اطلاعات چودھری ذوالفقار علی ، وزیر مملکت باغبانی پریاسیٹھی ، ارکان قانون سازیہ راجیش گپتا ،ایونیش رائے کھنہ ، وزیرا علیٰ کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل ، ڈویژنل کمشنر جموں ایم کے بھنڈاری ، سیکرٹری انفارمیشن ایم ایچ ملک کے علاوہ ضلع انتظامیہ کے افسران اور لوگوں کی بھاری تعداد موجود تھی۔اس سے قبل وزیر اعلیٰ کو ناظم اطلاعات منیر الاسلام و دیگر محکمہ کے سینئرافسروں نے گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا۔
یشونت سنہا کا دورہ بے معنی:وکیل
سرینگر //سابق وزیرعبدالغنی وکیل نے یشونت سنہا کے کشمیر دورے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئےکہا ہے کہ یہ دورہ آج تک جموں وکشمیر کی عوام کے ساتھ ایک مذاق اور بے قوف بنانے کے مترادف ثابت ہوا ہے ۔اپنے ایک پریس بیان میں انہوں نے کہا یشونت سنہا کی ٹیم کے دورے ابھی تک نتایج خیزثابت نہیں ہوئے ہیں بلکہ ایسا لگ رہا ہے کہ وہ خوبصورت وادی کو دیکھنے آتے ہیں ۔ بیان میں انہوں نے یسونت سنہا سے اس بات کی وضاحت پوچھی ہے کہ وہ مرکزی سرکار کے ساتھ صلاح و مشورے کر کے یہاں بات چیت کرنے آئے ہیں یا پھر اپنے ہی طور پر یہاں آتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار یہ کہتی ہے کہ انہیں یشونت سنہا کے کشمیر دوروں کے متعلق کوئی علمیت نہیں ہے تو پھر ان دوروں کا مقصد اور فائدہ کیا ہے جن سے مرکزی سرکار لاعلمی کا اظہار کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب تک نہ مرکزی سرکار، سرکاری طور پر کوئی ٹیم یہاں بھجے تب تک اس قسم کے دورے لاحاصل فضول اور قیمتی وقت ضائع کرنے کے مترادف ہیں ۔انہوں نے اس دوران وزیر اعظم کی 15اگست کی تقریر پر تذکرہ کرتے ہوئے کہا تقریر کے دوران وزیر اعظم نے جو الفاظ کشمیر کے متعلق بولے ہیں وہ قابل تعریف تو ہیں لیکن آج تک وہ زمینی سطح پر نظر نہیں آئے ۔انہوں نے کہا کہ عوام گونا گون مشکلات اور زیادتیوں کی شکار ہے ،یہاں تک کہ سینکڑوں نوجوان جیلوں میں بند ہیں ۔لیکن مرکزی سرکار نے آج تک کسی بھی قسم کا کوئی اعتمادی کا اقدمات نہیں اٹھایا ہے ۔
ریچھ کے حملے میں ایک زخمی
بانہال //محمد تسکین // بانہال کے ہجوا حلقہ پنچایت ترگام تحصیل کھڑی میں ریچھ کے ایک حملے میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ہے اور اسے بانہال سے سرینگر ہسپتال منتقل کیاگیا ۔ محمد یوسف سرخ ولد محمد شعبان ساکن ہجوا کھڑی جمعرات کی صبح اپنے گھر سے مکی کا آٹا لانے کی خاطرکہیں جا رہا تھا کہ راستے میں ایک خوانخوار ریچھ حملہ آور ہوا اور اسے شدید زخمی کر دیا۔
سوچھ بھارت:بانڈی پورہ میں ریلی کا اہتمام
بانڈی پورہ/عازم جان /بانڈی پورہ میں سوچھ بھارت ریلی کو شیر کشمیر سٹیڈیم بانڈی پورہ میں اے ڈی سی بانڈی پورہ خورشید احمد سنائی نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ریلی میں شریک سکولی بچوں ،میونسپل کمیٹی بانڈی پورہ کے صفائی کرمچاریوں اوردیگرملازمین نے شرکت کی۔ریلی بانڈی پورہ بازار سے گزرتے ہوئے نشاط پارک میں اختتام کو پہنچی۔ اس دوران ایک تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں صفائی ستھرائی پر زور دیا گیا۔
کشمیر دو طرفہ مسئلہ نہیں:مسلم کانفرنس
سرینگر//مسلم کانفرنس کے کارگزار صدر جہانگیر غنی نے گاندربل میں تنظیم کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر نے اب خطرناک صورتحال اختیار کی ہے۔اپنے ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ کشمیر کوئی دو طرفہ مسئلہ نہیں اورنہ کبھی یہ دوطرفہ مذاکرات سے حل ہوگا۔
قیدیوں کی حالت قابل تشویش:مسرور عباس
سرینگر//اتحاد المسلمین کے صدر مولانا مسرور عباس انصاری نے جیلوں میں نظر بند کشمیری سیاسی قیدیوں کی حالت زار پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان قیدیوں کو جیل قوانین کے تحت حاصل سہولیات سے یکسر محروم رکھا جارہا ہے اور پیشیوں پر عدالتوں میں حاضر نہ کرکے ان کی مدت قید کو بلا وجہ طول دیا جارہا ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے خاتون مزاحمتی رہنما آسیہ اندرابی کی جیل میں بگڑتی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موصوفہ کو ضروری طبی امداد سے محروم رکھا جارہا ہے جس کی وجہ سے ان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں ۔
بانڈی پورہ مےں تےن افرارگرفتار،اسلحہ ضبط
سرےنگر// سمبل پولےس و 13 آر آر نے مشترکہ طور اےک مصدقہ اطلاع ملنے پر ونگی پورہ سمبل کا محاصرہ کر کے تلاشی کاروائی شروع کی دوران تلاشی تےن افراد الطاف احمد مےر ولد عبدالرحمان مےر،وسےم احمد ڈار ولد محمد رمضان ڈار اور ارشاد احمد مےر ولد غلام محمد مےر ساکنان ونگی پورہ کو مشتبہ حالات مےں گرفتار کےا دوران تلاشی مذکورہ افراد کی تحوےل سے دو ہےنڈ گرنےڈ،اےک ائے کے مگزےن اور 15 دانہ اے کے کارتوس بر آمد کئے گئے ۔گرفتار کئے گئے افراد کیخلاف کےس زےر نمبر 92/2017,U/S307,7/25 A act مےں تحقےقات شروع کی ۔