بڈگام//وسطی ضلع بڈگام کے وڈون علاقے میں ان دنوں سڑکوں کی میکڈامائزیشن کا کام شدو مد سے جاری ہے اور ماگام بڈگام سڑک پر وڈون ، رازوین اور دوسرے مقامات پر تجاوزات ہٹانے کیلئے مقامی لوگ متحرک ہوگئے ہیں۔ مقامی آبادی کی شکایات کے بعد ضلع انتظامیہ نے کچھ ماہ قبل ناجائز قبضے کے مرتکب افراد کے خلاف نوٹسیں جاری کی تھیں اور انہیں یہ تجاوزات از خود ہٹانے کے احکامات صادر کئے تھے تاہم مقامی نوجوانوں کے بقول لوگ حکام کے احکامات سے ٹس سے مس نہیں ہوئے اور سڑک کے کناروں پر لوگوںکا قبضہ بدستور جاری رہا ۔اس سلسلے میں مقامی نوجوانوں نے اتوار کو وڈون میں اس سڑک پر پہلے سے ہی ایسے تجاوزات کو ہٹانے کا عمل شروع کیا جن کی نشاندہی کی گئی تھی اورکئی د دکانوں اور دیواروں کوہٹا دیا۔مقامی نوجوانوںکا کہنا ہے کہ آج تک وہ ضلع انتظامیہ کی طرف سے کاروائی کے منتظر تھے تاہم مو¿ثر اقدامات نہ کئے جانے کے سبب وہ خود ان ڈھانچوں کو ہٹانے پر مجبور ہوئے ۔مذکورہ نوجوانوں نے کہا کہ انہوں نے صرف ان ڈھانچوں کو گرایا ہے جنہیں انتظامیہ نے کچھ ماہ قبل غیر قانونی قرار دیا تھا ۔اس ضمن میں ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام محمد ہارون ملک نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ وہ لوگوں کے اس اقدام کی سراہنا کرتے ہیں۔واضح رہے کہ وڈون گریند اور چٹہ بگ سے ہوتے ہوئے بڈگام سڑک پر بھی کئی مقامات پر بھی چند مفاد پرست عناصر نے قبضہ جما رکھا ہے جبکہ ناربل وڈون سڑک کا بھی بھی یہی حال ہے ۔
ڈونگی واری ڈوروبنیادی سہولیات سے محروم
سڑک رابطہ ندارد،بجلی اور طبی سہولیات محض ایک خواب
عارف بلوچ
ڈورو//ڈورو شاہ آباد کا ڈونگی واری منزموہ گاﺅں 21ویں صدی میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے ،جس کی وجہ سے مقامی لوگ حکام سے نالاں ہیں ۔گاﺅںکی مجموعی آبادی قریباََ5ہزار ہے ،جس میں بیشتر آبادی مال مویشی پالنے اور کھیتی باڈی کا کام کرتے ہیں ۔گاﺅں سڑک ،بجلی،طبی سہولیات اور تعلیمی اداروںسے محروم ہے۔سابق سرپنچ اقبال احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ سیاستدان انتخابات کے دوران یہاں کے لوگوں کو سبز باغ دکھا کر ووٹ حاصل کرتے ہیں اور اقتدار ملتے ہی وہ اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنانا بھول جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج بھی بیشتردیہات میں سڑکیں نہیںہیں ،جس کی وجہ سے لوگوں کو عبور و مرور میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔اگر چہ سابق حکومت نے گاﺅں میں سڑک بنانے کا کام ہاتھ میں لیا تاہم صرف 1کلومیٹر سڑک بنانے کے بعد کام بند کر دیا۔بجلی بھی چند گھروں کو نصیب ہوئی ہے جبکہ آبادی کا بیشتر حصہ آج بھی روایتی طرزپرروشنی کا انتظام کرتے ہیں ۔جن گھروں تک بجلی پہنچ رہی ہے ،وہاںبھی ترسیلی لائنیںاورکھمبے خستہ ہیں ،جس کی وجہ سے ہوا چلتے ہی ترسیلی لائنیں زمین پر گر تی ہیں ۔ ڈسپنسری نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو ڈورو یا قاضی گنڈمیں قائم اسپتالوں کا رخ کر نا پڑتا ہے ۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے بچوں کو بہتر تعلیم فراہم کر نے کے دعوے بھی سراب ثابت ہورہے ہیں کیونکہ گاﺅں کے اندر محض ایک سرکاری اسکول ہے جہاں دور دراز بستیوں سے بچے حصول تعلیم کے لئے لمبی مسافت طے کر تے ہیں۔مقامی سماجی کارکن محمد امین مغلو کہتے ہیں کہ آبادی چونکہ دور درازجگہوں پر آباد ہے تاہم محکمہ تعلیم نے تمام اسکولوں کو ایک ہی اسکول میں منتقل کیا جس کی وجہ سے زیر تعلیم بچوں کو نالہ پچن کو پار کر نا پڑتا ہے اور بارش کے دنوں میں نالہ میں طغیانی آنے کی وجہ سے طلاب اسکول نہیں پہنچ پاتے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ علاقہ موجودہ ممبر اسمبلی کے آبائی گھر سے محض 2کلومیٹر دور ہے لیکن اُن کی طرف سے بھی کوئی راحت نصیب نہیں ہوئی۔مقامی لوگوں نے وزیر اعلیٰ سے اپیل کی کہ اس پسماندہ گاﺅں کے لوگوں سے کئے گئے وعدوں کو عملایا جائے ۔
ہماچل میں کشمیری تاجر کی پُراسرار موت
آغا حسن کا تحقیقات کا مطالبہ
سرینگر// انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن نے وحدت پورہ بڈگام کے نوجوان منیب حسن میر ولد نثار احمد کی ہماچل پردیش میں پُراسرار موت پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ نوجوان کے لواحقین سے تعزیت کی۔ آغا حسن نے کہا کہ مذکورہ نوجوان کی موت کے اسباب کے بارے میں اگر چہ قبل از وقت کچھ کہنا مناسب نہیں تاہم جن حالات میں مذکورہ نوجوان کو کمرے میں مردہ حالات میں پایا گیا ،اس نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔ آغا حسن نے ریاستی انتظامیہ سے اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
۔35اے ہماری شناخت
رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی کا بارہمولہ میںاجلاس
سرینگر//ریاستی اسمبلی کے سابق سپیکر و چیئرمین جموںوکشمیر رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی مبارک گل کی ہدایت پرشمالی کشمیر کا ایک اجلاس بارہمولہ میں چیئرمین شمالی کشمیر خواجہ محمد شفیع کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں موجودہ صورتحال اور دفعہ35اےکے تحفظ کے متعلق جانکاری فراہم کی گئی۔ اجلاس سے ضلع چیئرمین بارہمولہ عبدالمجید آخون ،ضلع وائس چیئرمین کپوارہ شیخ بلال غنی، ضلع آرگنائزر بارہمولہ ہرجیت سنگھ، تحصیل چیئرمین اجس بانڈی پورہ عبدالرحمان ڈار،تحصیل چیئرمین کپوارہ محمد سکندر میر ، تحصیل چیئرمین واگورہ غلام رسول بٹ، تحصیل چیئرمین اوڑی ندیم عباسی، تحصیل چیئرمین بارہمولہ شوکت احمد شاہ اوردیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ”دفعہ 35A ہماری شناخت ہے اور اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کیلئے سوسائٹی شمالی کشمیر کے تینوں اضلاع بارہمولہ، کپوارہ اور بانڈی پورہ میں عوام کوجانکاری فراہم کرنے کیلئے کنونشنوں کا اہتمام کرے گی اور عوامی احساسات کی ترجمانی کرے گی“۔
خان سوپوری کی مسلسل نظر بندی سیاسی انتقام گیری: پیپلز لیگ
سرینگر// پیپلز لیگ کے قائمقام چیئرمین سید محمد شفیع نے پارٹی چیئرمین غلام محمد خان سوپوری کی مسلسل نظر بندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی پالیسی انتہائی غیر منصفانہ ہے ۔ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ اس سے ثابت ہوجاتا ہے کہ حکمرانوں کو انسانی اور اخلاقی قدروں کا کوئی احترام نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ خان سوپوری نے آج تک زندگی کے 18سال بھارت کی مختلف جیلوں اور عقوبت خانوں میں گزارے اور ریاستی حکام انہیں انتقام گیری کا نشانہ بنا رہی ہے۔انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ غلام محمد خان سوپوری ،آسیہ اندرابی،مسرت عالم بٹ ،مشتاق الاسلام ، فہمیدہ صوفی، غلام احمد گلزار، شیخ محمد یوسف،محمد رفیق گنائی ، عبدالاحد پرہ ،محمد یوسف فلاحی ،محمد رمضان خان اور عبدالغنی بٹ سمیت تمام نظربندوں کی فوری رہائی عمل میں لائی جائے ۔
آرینز کالج کے تین روزہ فیسٹول کے پوسٹر جاری
سرینگر //پنجاب میں سماجی بہبود کے وزیر سادھو سنگھ دھرمسوت نے 26سے28ستمبر تک آرینز گروپ آف کالج راجپورہ میں ہونے والے تین روزہ ٹیکنو کلچرل فیسٹول کے پوسٹر کو جاری کیا۔ ٹیکنو کلچرل فیسٹول کے انعقاد کا فیصلہ حال ہی میں پنجاب یونیورسٹی ، پٹیالہ اور آرینز گروپ کے درمیان میٹنگ کے دوران ہوا تھا ۔ فیسٹول میں پنجاب یونیورسٹی کے فتح گڑھ 9اضلاع کے 50کالجوں کے تقریباً5ہزار طلبہ شامل ہونگے۔ آرینز گروپ آف کالجز کے چیئرمین ڈاکٹر انشو کٹاریہ نے اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین روزہ میلے کا افتتاح پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلرکریں گے جبکہ پنجاب میں تکنیکی تعلیم کے وزیر چترن جیت سنگھ چنی اختتامی تقریب پر مہمان خصوصی ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ تین روزہ میلے کے دوران بالی ووڈ کے ستارے فیسٹول کے دوران حاضرین کومحظوظ کریں گے۔ پریت ہرپال ، بنیت دوشن( پنجابی گلوکار) امرت پال سنگھ چھوٹو( بالی ووڈ کامڈین) 26ستمبر کو براہ راست اپنے پروگرام پیش کریں گے جبکہ روندر گروال اور سارا گرپالُ پالی ووڈ گلوکار) 27 اور بنو ڈھلن اور کمرجیت انمول( پالی ووڈ ) 28ستمبر کو پروگرام پیش کریں گے۔
کاوہار بارہمولہ ہےلتھ سےنٹر سے محروم
فیاض بخاری
بارہمولہ//ضلع بارہمولہ سے تقرےباً 10کلو مےٹر دور اےک خوبصورت گاﺅں کاوہار دور جدےد مےں بھی طبی سہولیات سے محروم ہے جس کے نتےجے مےں مقامی آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق اس گاﺅں میں اےک ہزار کے قریب افراد زندگی بسر کررہے ہیں تاہم ےہاں ہےلتھ سےنٹر نہےں ہے جس کی وجہ سے ےہاں کے بےماروںاور تےماداروں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔اےک مقامی شہری الطاف حسےن نے کشمےر عظمیٰ کو بتا ےا کہ ہےلتھ سنٹر کی عدم دستےابی کی وجہ سے اس گاﺅں کے لوگ اس دور مےںبھی طبی سہولےات سے محروم ہےں ۔ لوگوں نے سرکار سے مطالبہ کےا کہ ےہاں اےک ہےلتھ سنٹر قائم کیا جائے تاکہ لوگوں کو مشکلات سے نجا ت مل سکے۔اس سلسلے مےں چےف مےڈےکل آفےسر بارہمولہ ڈاکٹر بشےر احمد چالکو نے کشمےر عظمیٰ کو بتاےا کہ گاﺅں مےں ہےلتھ سنٹر قائم کرنے کےلئے سروے کی جائے گی اور سرکار کو رپورٹ پےش کی جائے گی ۔
شےری بارہمولہ مےں مےلادکانفرنس منعقد
فیاض بخاری
بارہمولہ// اُنجمن تبلےغ الااسلام زون شےری نارواﺅ بارہمولہ کے زےر اہتمام عےد گاہ شےری مےں اتورکو اےک مےلاد کانفرنس منعقد ہوئی، جس مےں وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے لوگوں نے شرکت کی ۔کانفرنس مےں سر کردہ علمائے دےن انجمن کے مقررین کے علاوہ خاصی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔پروگرام میں مہمان خصوصی مولانا سےد فرےد الرحمن بخاری مہتمم اعلیٰ حنفےہ عربی کالج، سربراہ اُنجمن تبلےغ الاسلام جموں و کشمےر اوردےگر علما ئے کرام نے خطاب کےا۔ادھر انجمن تبلےغ الاسلام جموں و کشمےر صدر زون شےری نارواﺅ پےر محمد یحیٰ شاہ نے علماءکرام اور لوگوں کا شکرےہ ادا کےا۔
ہندوارہ اور شوپیان مےں پولےس پبلک دربار
سرےنگر // ہندوارہ پولےس کی جانب سے پولےس کمیونٹی پاٹنرشپ مےٹنگ کا انعقاد ہوا ہے۔ اےس اےس پی ہندوارہ غلام جےلانی کی صدارت مےں پولےس پوسٹ ماگام اور لنگےٹ مےں مےں پولےس کمیونٹی پاٹنرشپ مےٹنگ کا انعقاد ہوا۔ مےٹنگ مےں چوکی آفےسرماگام اور لنگےٹ کے علاوہ ماگام اور لنگےٹ علاقے کے ذی عزت شہرےوں نے شرکت کی ۔ مےٹنگ کے دوران بہت علاقے کے بہت سارے عوامی مسائل اجاگر ہوئے جےسے پانی کی فراہمی ، ٹرےفک کی نقل و حرکت مےں بہتری اور علاقے مےں منشیات کا قلع قمع کرنا شامل ہے ۔ اےس اےس پی نے لوگوںکے مسائل غور سے سننے کے بعدانہیں ےقےن دلایا کہ ان کے مطالبات کو ترجیہی بنےادوں پر حل کےا جائے گا ۔ اس دوران شوپیان سے نمائندہ شاہد ٹاک نے اطلاع دی ہے کہ ضلع شوپےان کے سرکٹ ہاﺅس مےں اتوار صبح گےارہ بجے پولےس پبلک مےٹنگ کا انعقاد ہوا۔مےٹنگ مےں پولےس افسران نے سےول سوسائٹی ،ٹرےڈےونےن اور ذی عزت شہرےوںکے ساتھ تبادلہ خےال کےا۔مےٹنگ کی سربراہی اےڈشنل اےس پی شوپےان افروز احمد نے کی ۔مےٹنگ مےں ڈی وائی اےس پی ہےڈ کواٹرشوپےان عاشق حسےن ٹاک ،اےس اےچ او شوپےان گلزار احمد ،اےس اےچ او ہےر پورہ سلفی ارشےد کے علاوہ پولےس کے باقی افسران موجود تھے۔مےٹنگ مےں شرےک لوگوں نے اپنے اپنے مسائل کا پولےس کے سامنے ذکر کےا۔پولےس افسران نے لوگوں کے مسائل دلچسپی سے سنے اور ےقےن دہانی کی کہ انہیں اعلیٰ حکام تک پہنچاےا جائے گا۔
امام حسینؑ کی سیرت عالم انسانیت کیلئے مشعل راہ:مولانا حامی
سرینگر//کاروان اسلامی کے امیر مولنا غلام رسول حامی نے کہا ہے کہ صحابہ کرامؓ اور اہل بیتؑ نے انسانیت کی بقاءکے لئے دین اسلام کو اپنے خون سے سینچا اور ظلم وتشدد کے خلاف اپنی آواز بلند کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں بھرتی۔مولانا حامی عظمت اہلبیتؑ کانفرنس کے موقعہ پر مسجد نور محمدی پارمپورہ سرینگر میں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اہلبیتؑ با لخصوص امام حسینؑ کی سیرت پاک کو مشعل راہ بنا کر زندگی کے ہر شعبے میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلما نوں کی پستی کی اصل وجہ قران اور اہلبیتؑ سے کنارہ کشی ہے۔امیر کاروان نے عالم انسانیت سے اپیل کی کہ روہنگیائی مسلمانوں کی حفاظت کے لئے سامنے آئیں اور اپنا فرض منصبی نبھا کر ان معصوم و مظلوم جانوں پر ہورہے ظلم و جبر کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
دودھرہامہ فتح پور سڑک کی حالت ناگفتہ بہ
ارشاد احمد
گاندربل//دودھرہامہ سے فتح پورہ سڑک کی ناگفتہ بہ حالت سے عوام میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے۔ اس سڑک پر سفر کرنا مقامی لوگوں اور ٹرانسپورٹروں کیلئے انتہائی مشکل بن گیا ہے۔دودھرہامہ سے گاڈورہ تک تین کلو میٹر سڑک کے درمیان میں بڑے بڑے کھڈ بن گئے ہیں۔ بارشوںمیں سڑک تالاب کا منظر پیش کرتا ہے جبکہ دھوپ میں گرد و غبارسے عبورومرور انتہائی دشوار بن جاتا ہے۔شبیر احمد نامی ایک شہری نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ”مقامی آبادی ہی نہیں بلکہ علاقے میںکئی سرکاری دفاتر ہونے کی وجہ سے روزانہ سینکڑوں گاڑیاں اس سڑک پر چلتی رہتی ہیںاور گردوغبار سے عوام کا جینا سوبھر ہوگیا ہے“۔اس سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل ڈاکٹر پیوش شنگلا نے کہا کہ چند روز میں سڑک پر کام شروع کیا جائے گا۔
مرکزی سکیموں پر عمل جاری،اننت ناگ میںمحکمہ سماجی بہبود سرگرم
اننت ناگ//آکسفورڈ پاور ٹی اینڈ ہیومن ڈیولپمنٹ انشیٹیو ( او پی ایچ آئی ) اور یونائٹیڈ نیشنز ڈیولپمنٹ پروگرام ( یو این ڈی پی ) نے سال 2010 میں غربت کی حد کو تعین کرنے کے لئے صحت ، تعلیم اور معیارِحیات کے تین پہلوﺅں کا استعمال کیا۔ محکمہ سماجی بہبود نے ان پالیسیوں کو اپناکر ایک خاکہ مرتب کیاتاکہ غربت کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے جاسکیں۔’آسرا اورہنر ‘ جیسی نئی سکیمیں غریبی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے شروع کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ انٹگریٹیڈ سوشل سیکورٹی سکیم ، نیشنل سوشل اسسٹنس پروگرام ،پری اور پوسٹ میٹرک سکالر شِپ سماج کے غریب بچوں کے لئے مالی استحکام فراہم کرتے ہیں۔ضلع اننت ناگ کے سماجی بہبود محکمہ نے ان سکیموں کی عمل آوری میں نمایاں کام انجام دیا ہے اور ضلع کے تمام دور دراز گاﺅں تک ان سکیموں کے فوائد پہنچانے کی کوشش کی ہے۔
سویہ بُگ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد
نمائدہ عظمیٰ
سویہ بگ// سویہ بگ بڈگام میں اتوار کو ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں دو سو سے زائد لوگوں کا علاج و معالجہ کیا گیا ۔اس کیمپ کا انعقاد ایک این جی او نے محکمہ صحت بڈگام اور سکمز صور ہ کے باہمی اشتراک سے کیا تھا۔کیمپ میں لگ بھگ تیس مریضوں کو اینڈسکوپی اور سو سے زائد افراد کو ذیابطیس کے ٹسٹ کئے گئے ۔واضح رہے کہ احمد اینڈ حارث چرٹیبل ٹرسٹ سیر ہمدان انت ناگ میں قائم اس ٹرسٹ کی جانب سے اس قسم کا پہلا طبی کیمپ جنوبی کشمیر سے باہر منعقد کیا گیا ۔کیمپ میں چند ایک مریضوں میں پیچیدہ بیماریاں پائی گئیں جنکا علاج و معالجہ اسی ٹرسٹ کی جانب سے ہی کیا جائے گا۔ٹرسٹ کے ایک ذمہ دار محمد یوسف خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی خدمات کو کشمیر کے دور دراز علاقوں تک پہنچانا چاہتے ہیں۔
زنڈفرن بارہمولہ مےں آگ ،دھان کے دو انبار خاکستر
فیاض بخاری
بارہمولہ //زنڈفرن نارواو بارہمولہ مےں اتوار کی شام کو آگ کی اےک پُراسرار واردات مےںمحمد سلطان پرے نامی شہری کے کھےت مےں حال ہی مےں کاٹی گئی دھان کے دو انبار جل کر راکھ کے ڈھےر مےں تبدےل ہوگئے ۔مذکورہ زمےندار کو اُس وقت بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا جب اُس نے دھان کے دو انبار آگ کے شعلوں کی نذر ہوتے ہوئے دےکھا۔ اگر چہ مقامی لوگوں نے آگ کو بجھانے کی کوشش کی تاہم وہ آگ بجانے سے قاصر رہے ۔ آگ لگنے کی وجہ شام دےر گئے تک معلوم نہ ہوسکی۔
سکینہ ،شمیمہ اور شہناز برہم
وزیراعلیٰ سے سخت اقدامات کا مطالبہ
سرینگر// نیشنل کانفرنس کی خواتین لیڈروں نے ریاست میں چوٹیاں کاٹنے کی پراسرار واردتوں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس سازش کو بے نقاب کرنے کی اپیل کی ہے۔ نیشنل کانفرنس کی جنوبی زون کی سربراہ اور سابق وزیر سکینہ یتو ان واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری طور پر متحرک ہو،اور ایسی وارداتوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروئیاں عمل میں لائے۔انہوں نے کہا کہ ایسی واردتوں کے پیچھے چھپے عزائم کو بے نقاب کر کے ان عناصر کو عبرتناک سزائیں دی جانی چاہےں۔اس دوران نیشنل کانفرنس کی خواتین ونگ کی صوبائی صدر شمیمہ فردوس نے بھی ایسے واقعات کی فوری طور پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ممبر اسمبلی حبہ کدل نے اس پراسرار واقعات کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرکار تمام وسائل کو بروئے کار لاکر ان افراد کی نشاندہی کریں جو اس گھناونی سازش میں ملوث ہیں۔پارٹی کی ایک اور خاتون لیڈر اور قانون ساز کونسل کی ممبر ڈاکٹر شہناز گنائی نے بھی روز روز صنف نازک کی چوٹیاں کاٹنے کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ڈاکٹر گنائی نے سرکار کی بے حسی اور غفلت شعاری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں اس وقت خاتون وزیر اعلیٰ کے ہوتے ہوئے بھی اس حساس اور سنجیدہ مسئلہ سے نپٹنے کیلئے لاپراہی کی جا رہی ہے۔
’من کی بات‘ میں بانڈی پورہ کے بلدیاتی سفیر کا ذکر قابل تحسین
کشمیری نوجوانوں کی ماحول کو صاف رکھنے میں انتھک کوششیں جاری : تصدق مفتی
سرینگر//آج ” من کی بات “ پروگرام میں جو وزیراعظم نریندر مودی نے بلال ڈار کا ذکر کیا اس سے اس چھوٹے بلدیاتی سفیر نے تحسین اور قدر دانی کا اعلیٰ مقام پایا ۔یہ لڑکا جو بانڈی پورہ میں پیدا ہوا ہے جھیل ولرکے آس پاس کباڑجمع کر کے اپنی روزی روٹی کماتا ہے ۔اسی طرح وزیر اعلیٰ شکایتی سیل کے کواڈنیٹر تصدق مفتی کی سربراہی میں ایک رضاکاروں کی ٹیم اپنے مادر وطن کو صاف اور سبز رکھنے کے لئے انتھک کوششیں کر رہے ہیں۔ایک انٹرن ماجد عطار جو جنوبی کشمیر سے تعلق رکھتا ہے کی مثال پیش کرتے ہوئے تصدق نے کہا کہ وہ ، اُس کے دوست اور واقف کاروں نے اکٹھے ہو کر امرناتھ راستے کو صاف کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے ۔ 20ستمبر کو ماجد اور اس کے دوست چند ن واڑی کی طرف روانہ ہوئے تاکہ امرناتھ راستے پر کوڑا کرکٹ کو اکٹھا کر کے ماحول کو دوبارہ صاف و پاک بنایا جاسکے۔ان رضاکاروں کو ارستھا فاﺅنڈیشن کا تعاون دستیاب ہے جو انہیں تمام قسم کے آلات ، خوراک اورضرورت کے مطابق امدادفراہم کرتے ہیں۔اس سے قبل ایک ٹیم اگست کے دوسرے ہفتے میں مغل روڈ کے الائی آباد سرائے کی طرف روانہ ہوئے اور صفائی مہم کا آغاز کیا۔ انہوں نے شاہراہ پرتمام قسموں کی غلاظت دورہ کر کے علاقے کو خوبصورتی عطا کی۔اسی طرح شوپیاں میں سکولی طلباءکے ایک گروپ نے کوڈادانوں کا استعمال کر کے علاقے میں صفائی ستھرائی کی مہم جاری رکھی۔ہندواڑہ اور پلوامہ میں بھی اس طرح کے اقدامات عمل میں لائے گئے ۔تصدق مفتی نے ان نوجوانوں اور طلباءکی کوششوں کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ سبھی لوگوں بالخصوص نوجوانوں پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ اپنے ماحول کو صاف رکھنے اور صحت مند زندگی گزارنے کے عادی ہوجائےںتاکہ خود بھی اور د وسروں کو بھی اعلیٰ ذمہ دارانہ زندگی بسر کرنے کا موقعہ فراہم ہو۔