دینی مدارس پر حملے تشویشناک: جمعیت اہلحدیث
سرینگر/جمعیت اہلحدیث جموں وکشمیر نے کہا کہ ایک جانب صنف نازک کی بال تراشی کا بھیانک سلسلہ جاری ہے اور دوسری طرف ان لوگوں نے اب ایک نیا محاذ کھول کر دینی اداروں میں زیر تعلیم بچوں کو ہراساں کرنے اور اُن پر حملے کرنے کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔ جس سے ہمارے قلب وذہن مزید تشویش کا شکارہوگئے ہیں۔ بیان میں کہاگیا کہ بارہمولہ، کپوارہ، اسلام آباد اور سرینگر میں پیش آنے والے یہ واقعات سخت رنج دہ ہیں اور اس حساس مسئلہ کے حوالہ سے اہل مدارس ، علماء دین اور سیول سوسائٹی ایک مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں ، تاکہ ہماری یہ نسل کوئی گزند پہنچنے سے محفوظ رہ سکے۔
محمد رمضان خان اور انقلابی جیل میں علیل
سرینگر// پیپلز فریڈم لیگ کے ترجمان نے لیگ کے جنرل سیکریٹری محمد رمضان خان جنہیں تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل تنظیم کے دفتر واقع راجباغ سے گرفتار کر کے ان پر بدنام زمانہ PSA کے اطلاق اور ان کو کوٹ بلوال جیل جموں منتقل کیا گیا کی جیل میں ان کی بگڑتی صحت پر غم و فکر اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موصوف ابھی اپنی 6سال کی بیٹی کے انتقال کرنے کے غم میں نڈھال ہی تھے کہ ان کو گرفتار کرکے ان پر PSAلگایا۔ ترجمان نے کہا کہ محمد رمضان خان جو پہلے سے کئی امراض میں مبتلا تھے کو جیل حکام کی لاپرواہی اور وقت پر موثر علاج نہ ملنے پر ان کی صحت پر بہت برا اثر پڑا ہے۔ادھر اسلامی تنظیم آزادی کے سربراہ عبدالصمد انقلابی بھی جیل میں علیل ہوگئے ہیں ۔اہل خانہ کے مطابق وہ دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں اور انہیں کل کھٹوعہ جیل سے سپر سپسلٹی ہسپتال جموں علاج ع معالجہ کیلئے لیا گیا اور بعد میں واپس جیل منتقل کیا گیا ۔
دیوالی کے موقع پر امن بس سروس معطل
ظفر اقبال
بارہمولہ //دیولی کے پیش نظر انتظامیہ نے سوموار کوآر پاربس سروس جس سے کاروان امن بھی کہا جاتا ہے کو معطل کردیا ۔اس سلسلے میں ایس ڈی ایم اوڑی ڈاکٹر ڈی ساگر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ دیوالی کی چھٹیوں کی وجہ سے اس ہفتے جانے والی بس سروس کو معطل کیا گیا ہے ۔اس دوران جمعہ کوبونیار اوڑی میں چوٹی کاٹنے کی وارات کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے آرپار تجارت ممکن نہ ہوسکی جس کے بعد سلام ٹریڈ یونین نے ڈپٹی کمشنر بارہمولہ سے رجوع کر کے اسے سوموار کو جاری رکھنے اپیل کی تھی ۔ معلوم ہوا کہ 14 اکتوبر کو ڈپٹی کمشنر بارہ مولہ نے ایک حکم نا صادر کیا تھا جس اوڑی انتظامیہ کو سوموار کو آرپار تجارت جاری رکھنے کے ہدایات دئے گئے تھے۔جس کے بعد سوموار کو 50 مال بردار مال گاڑیوں نے کمان پل اوڑی سے آرپار تجارت میں حصہ لیا۔چکوٹی ٹریڈ سنٹر سے سلا آباد کے لیے 15 مال بردار ٹرک آئے اور یہاں سے اس پار 35 مال بردار ٹرک روانہ ہوئے۔
ترال میں دلدوز حادثہ
موٹر سائیکل سوار جان بحق ،دوسرا زخمی
سید اعجاز
ترال// ترال میںموٹر سائیکل کے ایک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوا جبکہ اسکا دوسرا ساتھی شدید زخمی ہوا۔قصبہ ترال سے سات کلومیٹر دورگلشن پورہ علاقے میں سوموار بعد دوپہرتین بجے کے قریب ایک موٹر سائیکل ٹپر کے ساتھ ٹکرا گیا ہے جسکی وجہ سے موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان سہیل احمد شاہ ولد غلام نبی شاہ ان کا دوست عادل احمد شیخ ولد نذیر احمد شیخ ساکنان بٹہ گنڈ ترال بری طرح زخمی ہوا ہے جہاں مقامی لوگوں نے دونوں کو ترال ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی ہے تاہم سہیل ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڈ بیٹھا ہے جبکہ عادل احمدشیخ کی نازک حالت دیکھ کر ڈاکٹروں نے انہیںفوری طور سرینگر منتقل کیا ۔ سہیل کے جاں بحق ہونے کی خبر جوں ہی ان کے آبادئی علاقے میں پھیل گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گئی ہے۔پولیس نے ٹپر ڈرائیورکو گرفتار کر کے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔
خان سوپوری کی گرفتاری کی مذمت
سرینگر// پیپلز پولیٹکل فرنٹ کے چیرمین محمد مصدق عادل نے حریت کے ایک سینئر و معمر لیڈر غلام محمد خان سوپوری کے خلاف سرکار کی طرف سے لگائیے گئے تیسرے پیبلک سیفٹی ایکٹ اور پھر سب جیل کٹھواء جموں منتقل کرنے اورحریت کے دوسرے سینئر رُکن و فرنٹ کے ایک مرکزی ذمہ دار محمد افضل رفع آبادی کے خلاف یکے بعد دوسرا ایکٹ لگانے کی پُر زور الفاظوں میں مذمت کرتے ہوئیے کہا کہ اسطرح سرکار نے نہ صرف یہ غیر جمہوری و غیر انسانی حرکت کی بلکہ انسانیت کو بھی شرمسار کیا ہے ۔
انٹرنیٹ پابندی پر ینگ
جرنلسٹ ایسوسی ایشن برہم
سرینگر//جموں کشمیر ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے وادی میں موبائیل انٹرنیٹ پر مسلسل پابندی عائد کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ایسوسی ایشن نے کہا کہ سرکاری سطح پر اس طرح کی کارروائیاں نہ صرف عام لوگوں کے لئے نقصان کاباعث ہیں بلکہ عملی میدان میں کام کر رہے نوجوان صحافی براہ راست متاثر ہورہے ہیں۔ایسوسی ایشن کے مطابق گذشتہ کئی برسوں سے انٹرنیٹ پر پابندی لگانا حکومت کا معمول بن گیا ہے جس کی وجہ سے ریاست کی معیشت بری طرح متاثرہورہی ہے۔ ایسوسی ایشن نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ انٹرنیٹ پر پابندی کے بجائے مسائل کا حل جمہوری طریقوں سے نکالے تاکہ لوگوں کوجمہوری اداروں پر اعتبار بڑھ جائے ۔