عظمیٰ نیوز سروس
جموں//محکمہ ریونیو کے سرکاری کام میں غیر قانونی طور پر مداخلت اور حصہ لینے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ جموں کی ضلعی انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کر کے بدعنوانی کے خلاف سخت پیغام دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر سچن کمار ویشیا نے کسی بھی ایسے شخص کے خلاف سخت انتباہ جاری کیا ہے جو محکمہ کے کام کے منصفانہ اور معمول کے کام میں مداخلت یا اثر انداز ہونے کی کوشش کرتا ہے۔ڈی سی کی وارننگ نیابت چھنی راما میں محکمے کے فیصلوں پر غیر قانونی طور پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرنے والے فرد کا نوٹس لینے کے بعد آئی ہے۔ انہوں نے محکمہ ریونیو کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ تمام کام شفاف اور منصفانہ طریقے سے کئے جائیں۔