راجوری //محکمہ صحت کے ملازمین کی نگرانی سخت کرتے ہوئے حکام نے ان کی حاضری بائیومیٹرک طریقہ سے کرنے کے ساتھ ساتھ طبی اداروں میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کرنے کا فیصلہ لیاہے ۔اس سلسلے میں چیف میڈیکل افسر راجوری کی طرف سے ایک حکمنامہ جاری کیاگیاہے جس میں ڈپٹی سی ایم او ، ضلع افسر ٹی بی سیکشن ، میڈیکل سپرینڈنٹ ضلع ہسپتال راجوری اور بلاک میڈیکل افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔اس حکمنامہ میں مذکورہ افسران سے کہاگیاہے کہ وہ طبی اداروں میںاعلیٰ معیار کے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں اور ملازمین کی حاضری بائیومیٹرک طرز پر کی جائے ۔ذرائع کاکہناہے کہ یہ فیصلہ ملازمین کے متعلق مسلسل لاپرواہی برتنے کی شکایات کے بعد کیاگیاہے ۔