نیوز ڈیسک
سرینگر //محکمہ صحت اور طبی تعلیم (ایچ اینڈ ایم ای ) نے ذیلی خدمات کے نان گزٹیڈ بھرتی کے قوانین میں ترمیم کی ہے ۔ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ( سبارڈینیٹ ) سروسز ریکروٹمنٹ رولز 1992 کو آخری بار 1992 کے ایس آر او 20 بتاریخ 24فروری 1992 کے ذریعے مطلع کیا گیا تھا اور اب 30 سال کے بعد نظر ثانی کی گئی ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کیِ رہنمائی کے تحت ایچ اینڈ ایم ای ڈیپارٹمنٹ نے ان قواعد کو مطلع کیا ہے جو ترقی پسند ہیں اور محکمے میں طویل عرصے سے زیر التوا جمود کے مسائل کو دور کردے گا ۔ پرنسپل سیکرٹری ایچ اینڈ ایم ای ڈیپارٹمنٹ منوج کمار دویدی نے اس مسئلے پر غور و خوض کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے پہلے کے قواعد پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ محکمے کے ملازمین کی تیزی سے بھرتی اور ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ قدم ملازمین کے حوصلے بڑھانے کے طور پر بھی کام کرے گا اور پیرا میڈیکل سروسز کو نئی زندگی دینے میں مدد کرے گا ۔
قواعد میں اس حقیقت کے پیش ،نظر ثانی کی گئی ہے کہ وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ مختلف سرکاری احکامات کے تحت نان گزٹیڈ کیڈر کے عہدوں کی کئی نئی کیٹیگریز تخلیق /تعینات شدہ /اپ گریڈ /دوبارہ منظم کی گئی ہیں اور ان کی بھرتی کا طریقہ کار عہدوں کی کیٹیگیریز کو مختلف ایگزیکٹو آرڈرز کے ذریعے مطلع کیا گیا ۔ مزید براں پہلے کے قواعد پر نظر ثانی کرنے میں تاخیر کے نتیجے میں پیرا میڈیکل کی مختلف کیٹاگریز پر ترقی کی راہیں جمود کا شکار ہو گئیں ۔ مزید نظر ثانی شدہ قوانین نے ان عہدوں کے زمرے کیلئے پرموشن کے راستے بھی بنائے ہیں جن میں ترقی کی کوئی راہیں نہیں تھیں اور نہ ہی کیرئیر کی ترقی کی وضاحت کی گئی تھی ۔