جموں//محکمہ سیاحت کشمیر نے پہلگام چندن واڑی میں آئس کلائمبنگ کھیل کا انعقاد کیا جس میں جموں وکشمیر مائونٹننگ ہائیکنگ کلب اور گلیشئر ٹریکنگ سے تربیت یافتہ کوہ پیمائیوں نے شرکت کی۔یہ ایونٹ جواہر انسٹی چیوٹ آف مائونٹننگ اور وِنٹر سپورٹس کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کلمبرس کو 29؍دسمبر 2017ء کو ہری جھنڈی دکھا کر کھیل کا افتتاح کیا۔معروف کلمبر نواب معظم خان ، غلام محمد وانی، خورشید بیگ، کلمبرنگ ،انسٹریکٹر جنید بیگ کی قیادت میں فرسلن چندن واڑی میں 60فٹ یک بستہ پہاڑ پر چڑھ کر اس کھیل کو کشمیر میں مقبول بنا نے کے لئے کوشاں ہے تاکہ اسے دنیا بھر کے مہم جو کھیل شائقین کی دلچسپی کا مرکز بنایا جاسکے۔ڈائریکٹر محکمہ سیاحت کشمیر نے اس موقعہ پر کہا کہ محکمہ میں مہم جو کھیل کود کا ایک مکمل شعبہ بھی ہے جس میں اس نوعیت کی سرگرمیوں کے لئے تمام سازوسامان موجو د ہے۔