سرینگر//سیکریٹری سیاحت رگزن سینفل کی صدارت میں محکمہ سیاحت کے انجینئرنگ عملے کیلئے ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقعہ پر ناظمِ سیاحت کشمیر محمود احمد شاہ کے علاوہ مختلف ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹیوں کے سی ای اوز اور انجینئرنگ عملہ بھی موجود تھا ۔ اس موقعہ پر عملے کو ڈیش بورڈ ایپلی کیشن کے بارے میں جانکاری دی گئی جس کا مقصد بنیادی سطح پر ترقیاتی پروجیکٹوں کی پیش رفت پر نظر گذر رکھنا ہے ۔ اس ایپلی کیشن کے ذریعے فیلڈ عملہ کاموں کی پیش رفت کے بارے میں تصاویر اپ لوڈ کر سکتے ہیں تا کہ مرکزی اور ریاستی حکومت کے اعلیٰ افسران اس کا بذاتِ خود جائیزہ لے سکیں ۔ واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے سودیش درشن سکیم کے تحت پی ایم ڈی پی کے ذریعے سے کئی پروجیکٹ منظور کئے ہیں جنہیں محکمہ سیاحت عملا رہا ہے ۔ سیکرٹری سیاحت کی صدارت میں منعقدہ ایک اور میٹنگ کے دوران بتایا گیا کہ محکمہ نے ہاوس بوٹوں کے 14 معاملات کو منظوری دی ہے تا کہ وہ اپنے ہاوس بوٹوں کی مرمت کر سکیں ۔