سرینگر//محکمہ سیاحت کے ناظم ڈاکٹر جی این ایتو نے اتوار کو واٹر سپورٹس سینٹر نگین کلب سرینگر میں بچوں( لڑکوں و لڑکیوں) کیلئے گرمائی تیراکی کیمپ (سمر سویمنگ کیمپ) کا افتتاح کیا۔ تیراکی کاکیمپ محکمہ سیاحت نے سویم این سروائویل سوسائٹی کشمیر کے اشتراک سے کیا ہے۔ کیمپ کے افتتاح کے موقعہ پر ڈاکٹر ایتو نے کہاکہ محکمہ سیاحت نے جموںوکشمیر کے طول و ارض میںوسیع پیمانے پر سیاحت کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کئے ہیںاور آج کا یہ کیمپ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر میں آبی کھیلوں کیلئے بے پناہ صلاحیت ہے اور محکمہ سیاحت ان صلاحیتوںکو بروئے کار لانے کیلئے ایسے کیمپ منعقد کررہا ہے۔ کیمپ میں ’لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کیلئے مختلف سرگرمیاں جیسے ’فِن سویمنگ‘، ’فَن ریس‘ اور دیگر سرگرمیاں شامل ہیں۔ کیمپ میں شرکاء جوش و جذبے اور دلچسپی سے حصہ لے رہے ہیں۔