عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// کشمیر میں جن جاتی گورو دیوس منانے کیلئے، ڈائریکٹر زراعت نے ڈائریکٹوریٹ آف ایگریکلچر لال منڈی، سری نگر میں ایک تقریب کا افتتاح کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر زراعت نے اس دن کی اہمیت پر ایک تفصیلی پریزنٹیشن دی اور کشمیر ڈویژن کے تمام چیف ایگریکلچر آفیسرز کو ہدایت دی کہ وہ ہر ضلع میں جنجاتی گورو دیوس کو جوش و خروش کے ساتھ منائیں۔دریں اثنا جوائنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کشمیر نے سری نگر ضلع کے علاقے فقیر گجری کا دورہ کیا اور علاقے میں جاری ربیع مہم کا جائزہ لیا۔کسانوں سے بات کرتے ہوئے، جے ڈی نے پسماندہ، دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے کسانوں کی ترقی کے لیے محکمہ کے عزم کو دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ربیع کی فصلوں بشمول تیل کے بیجوں کی کاشت کے تحت زیادہ سے زیادہ قابل کاشت زمینوں کو لانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ربیع کی فصلوں کے فروغ کے لیے پورے کشمیر ڈویژن میں زرعی سرگرمیاں جاری ہیں۔انہوں نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ وہ کاشتکار برادری کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کریں اور کاشت کاری کے دوران ان کی رہنمائی کریں۔