جموں//محکمہ خزانہ نے تمام ڈرائینگ اینڈ ڈسبرسنگ افسروں کوہدایت دی ہے کہ وہ ٹریجریوں میں بلوں کو بھیجنے سے قبل اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی جیو ٹیگنگ کی گئی ہے ۔ایک حکم میں فائنانشل کمشنر محکمہ خزانہ ڈاکٹر ارن کمار نے کہا ،’’تمام ڈرائینگ اور ڈسبرسنگ افسر اور ٹریجری افسراس بات کو یقینی بنائیں گے کہ بلوں کو داخل کرتے ہوئے جی پی ایس کارڈنیٹس سمیت کام سے پہلے اور بعد کی تصاویر ساتھ رکھی جائیں۔یہ حکم سرکاری حکم نمبر 190Fمورخہ25جون2020کے تسلسل میں جاری کیا گیا ہے ۔ٹریجری افسر اس بات کاذمہ دار ہوگا کہ جیوٹیگ کی گئی تصاویرریکارڈ کے ہمراہ رکھی گئی ہو۔