سرینگر //جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کی سبارڈنیٹ لیجسلیشن کمیٹی کا ایک اجلاس یہاں رُکن اسمبلی بشیر احمد ڈارکی صدارت میں منعقد ہوا۔ قانون ساز مبارک گُل ،مشتاق احمد شاہ اور الطاف احمد وانی اجلاس میں موجود تھے۔ انہوں نے محکمہ جنگلات کے قواعد و ضوابط میں ترمیم اور بہتری لانے سے متعلق تجاویز پیش کیں ۔کمیٹی نے محکمہ جنگلات کی مختلف شاخوں کے قواعد و ضوابط کا جائزہ لیا جن میں پی سی سی ایف، انوارنمنٹ، ایکولاجی اور ریموٹ سنسنگ ، ایس ایف آر آئی، فارسٹ پروٹیکشن فورس ، سوشل فارسٹری ، سٹیٹ فارسٹ کارپوریشن اور وائلڈ لائف شامل ہیں۔کمیٹی نے محکمہ کے اعلیٰ افسران کو محکمہ کے قواعد و ضوابط میں بہتر ی لانے کے لئے اپنے خیالات اور تجاویز پیش کرنے کے لئے کہااور متعلقہ حکام کو میڈیسنل پلانٹس سے متعلق پالیسی کو مرتب کرنے کے لئے اپنی تجاویز پیش کرنے کے لئے بھی کہا۔محکمہ کے افسران کو جنگل علاقوں میں اضافہ کرنے اور ریاست کی آب گاہوں پر ناجائز قبضہ جات کو ہٹانے کے لئے اقدامات کرنے کے لئے کہا۔