عشرت حسین بٹ
پونچھ//جذبہ خیر سگالی اور سماجی ذمہ داری کے تحت محکمہ تعلیم پونچھ نے ریڈ کراس سوسائٹی پونچھ کو 2.96لاکھ روپے کا عطیہ دیا ۔ بتا دیں کہ یہ سال 2024کے لیے محکمہ کے کل 16لاکھ روپے کے تعاون کی دوسری قسط ہے۔ اس سلسلے میں چیف ایجوکیشن آفیسر پونچھ بشمبر داس اور ڈی پی او پونچھ این ایم سوری نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ یاسین محمد چودھری کو ان کے دفتر میں یہ چیک پیش کیا۔ واضح رہے کہ یہ عطیہ محکمہ تعلیم کی پونچھ میں ریڈ کراس سوسائٹی کے انسانی کاموں میں مدد کے لیے کی جانے والی کوششوں کا حصہ ہے۔ فنڈز کو مختلف فلاحی پروگراموں اور کمیونٹی کو فائدہ پہنچانے والی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ محکمہ تعلیم کا تعاون سماجی مقاصد کے لیے اس کی وابستگی اور ضلع پونچھ میں مثبت اثر ڈالنے کے لیے اس کی لگن کا ثبوت ہے۔ اس قسط کے ساتھ، محکمہ تعلیم پونچھ کی طرف سے ریڈ کراس سوسائٹی پونچھ کو سال 2024 کے لیے کل عطیہ اب 16لاکھ روپے ہوا ہے جبکہ اس سے قبل بھی محکمہ کی جانب سے ریڈ کراس کو رقومات دی گئی ہیں۔