سرینگر//محکمہ پی ڈی ڈی سٹوز بڈگام میں کام کررہے کیجول ملازمین نے منگل کو محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کیا۔احتجاجی ملازمین مطالبہ کر رہے تھے کہ وہ پچھلے دو برسوں سے تنخواہوں سے محروم ہیں جس کے نتیجے میں انہیں سخت مشکلات درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کے سبھی کیجول ملازمین کو 4500 روپے کے حساب سے ماہانہ اجرت ملتی ہے لیکن انہیں 1500 روپئے دئے جاتے ہیں جو سراسر نا انصافی ہے۔احتجاجی ملازمین نے مزید کہا کہ اپنی ڈیوٹی خوش اسلوبی سے انجام دیتے ہیں۔انہوں نے وزیر اعلیٰ سے گزارش کی کہ اُن کے مطالبات فوری طور حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔