محکمہ امور صارفین نے بیداری پروگرام منعقد کیا

حسین محتشم
پونچھ//محکمہ امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم پونچھ نے آزادی کا امرت مہااتسوکے حصے کی شکل میں ڈاک بنگلہ سرنکوٹ کے کانفرنس ہال میں ایک بیداری پروگرام منعقد کیا۔پروگرام اسسٹنٹ ڈئر یکٹر محکمہ امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم پونچھ رنجیت سنگھ چب کی قیادت میں منعقد ہوا، جس میں گاؤں کے شرکاء کو ان کے صارف حقوق ، صارفین تحفظ قانون ، قومی صارف ہیلپ لائن، گمراہ کن اشتہارات ، مصنوعات کی پیکیجنگ اور لیبلنگ ضرورتوں وغیرہ کے بارے میں باخبر کیا گیا۔شرکاء کو حال مارکنگ منصوبہ، آئی ایس آئی مارک، لازمی تصدیق نامے وغیرہ سمیت بی آئی ایس منصوبوں اور سرگرمیوں کے بارے میں بھی معلومات دی گئی۔ تمام شرکاء نے محکمہ کے اعلیٰ افسران کا اس اہم پروگرام کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔