Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تعلیم و ثقافت

محنت زندگی کی دلیل اور کامیابی کی کنجی

Mir Ajaz
Last updated: December 26, 2023 12:11 am
Mir Ajaz
Share
6 Min Read
SHARE

ہلال بخاری

اس سال کا تعلیمی سیشن اپنے اختتام کے قریب ہے۔ اگرچہ ہمارے امتحانات اگلے سال مارچ میں ہونے والے ہیں لیکن سرمائی تعطیلات کے بعد ہم اپنے اسکولوں میں براہ راست امتحانات کے ساتھ مشغول ہوجائیں گے اور پھر ان کے بعد ان طلبہ سے ہمارا رابطہ منقطع ہوگا جو ہمارے اسکولوں میں تعلیم مکمل کرنے کے بعد دوسرے اسکولوں یا کالجوں میں داخلہ لیں گے۔یعنی اب ہمارے بہت سارے پیارے طلبہ اور طالبات ہم سے جدا ہونے کو ہیں۔ اور اس وقت کا یہ تقاضا ہے کہ ہم انکی اس الوداعی رسم کے لئے کچھ الفاظ اور کچھ خیالات رقم کریں جو شاید انکی یاد کا ایک حصہ بن کر انکی رہبری، دلبری اور رہنمائی کریں۔
ہم جب ان تعلیم گاہوں میں ایک دوسرے سے ملتے ہیں تو ہمارا آغاز بھی علم کے لئے ہی ہوتا ہے اور ہمارا ساتھ بھی اسی مقصد کو حاصل کرنے کا ہوتا ہے کہ علم اور آگہی میں روز بروز اضافہ ہوتا جائے اور عالم انسانیت ہر نئی بلندی کے بعد بلند ترین اونچایوں کی طرف رواں دواں رہے۔ ہماری الوداع بھی اس سے مختلف نہیں ہوسکتی۔ اس کا مدعا اور مقصد بھی علم، دانائی اور معرفت کا فروغ ہی ہے۔ ہمارا ساتھ ہو یا ہماری جدائی یہ سب ہمارے لئے اسی لئے اہم ہیں کہ یہ ہمکو بہتر اور افضل زندگی کی تعلیم اور تربیت فراہم کرتے ہیں۔
ایک استاد کی زندگی کا سب سے اہم فلسفہ اپنے طلبہ کے ذہنوں اور دلوں پر علم کے نقوش کو دلکش انداز میں ثبت کرنا ہوتا ہے۔ ہم دانش گاہوں میں ننھے اور معصوم دلوں سے متعارف ہوتے ہیں اور وقت کی مہیا کردہ اجازت سے ان میں حوصلہ افزائی کا ذوق ابھارنے کی کوشش کرتے ہیں۔ دنیا کا دستور ہے کہ تمام ملنے والے ایک نہ ایک دن ایک دوسرے سے جدا ہوتے ہیں۔ مگر ہر ایک کامیاب استاد اور طالب علم ساتھ گزارے ہوئے سب بہترین اور یادگار لمحوں کو اپنے دل کے گوشے میں چھپا کر آگے بڑھ جاتے ہیں۔ دنیا کا دستور ہے آگے بڑھنا بے اور اسی طرح سے دنیا کا نظام چلتا رہتا ہے۔ دل میں ہزاروں اندیشے بھی ہوں لیکن کسی کے جدا ہونے سے دنیا کا نظام تھم نہیں جاتا اور تبدیلی زندگی کا ایک انمول اصول ہے گو کہ تبدیلی کے وقت اکثر انسانوں کے دل خدشات سے بھر جاتے ہیں۔ زندگی کے کچھ اہم دن ہم نے اور آپ نے ساتھ ساتھ گزارے۔ ہمارے اور آپکے ساتھ کا واحد مقصد علم کی ترقی اور بہتری سے وابستہ تھا۔ ہم ایک دوسرے سے الگ ہونے جارہے ہیں تو اس کا معنی یہ نہیں کہ یہ مقصد فوت ہونے والا ہے۔ ہمارے جانے سے صرف چہرے بدل جایں گے مقصد بدلنے والا نہیں ہے۔ ہمارے قوم کو علم کی سب زیادہ ضرورت ہے اور اس قوم کا مستقبل آپ طلبہ کی محنت اور لگن سے وابستہ ہے۔ جس قوم کے طلاب میں علم اور تربیت حاصل کرنے کے لئے مسمم جزبہ پیدا ہوا اور انکے زہن علم کی روح سے کشادہ اور بالغ بننے میں کامیاب ہوگئے اس قوم کی بہتری اور کامیابی یقینی ہے۔ علم حاصل کرنے والوں کے حق میں بہتر یہ ہوتا ہے وہ چہروں کے بجائے روحوں سے وابستہ رہیں۔ آپکے پاس آپکا ساتھ دینے کے لئے اگرچہ نئے چہرے حاضر ہوں گے مگر اس ساتھ کی روح مسلسل وہی رہی گی اور مقصد وہی رہے گا، یعنی علم کا فروغ اور مسلسل محنت اور کشمکش کے ذریعے دانائی کے ان خزانوں کی تلاش جن کی بدولت اللہ بزرگ و برتر نے ہماری زندگی کو اصلی معنی عطا کیا ہے۔
ایک استاد کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ اس کے شاگردوں میں محنت کا ایسا ولولہ پیدا ہو کہ انکی کامیابی خود آکر ان سے بغلگیر ہونے کی آرزو کرے۔ اگر مجھ کو ایک استاد ہونے کی بدولت اپنے طلبہ سے صرف ایک لفظ کرنے کا موقعہ فراہم ہو تو میرا وہ لفظ ہوگا ’’ محنت‘‘ کیونکہ محنت ہی انسان کی زندگی کی مختصر دلیل ہے اور اسکی کامیابی ایک واحد کنجی ہے۔تو پیارے طلاب اس جدائی کی اہم گھڑی سے اہم تر اگر کوئی حقیقت ہے تو وہ یہ ہے کہ ہم اور آپ اس دنیا کے ان مکتبوں میں ملتے ہی اس لئے ہیں کہ ایک نہ ایک دن جدا ہوں مگر ہماری سب سے دلکش اور دلفریب یادوں میں سے وہ یادیں سب سے پیاری ہوتی ہیں جو ہمارے مخلص، محنتی اور ایماندار ہونے کی دلیل ہوتی ہیں۔
[email protected]
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
جموں سرینگر شاہراہ پر ناچلانہ کے قریب سڑک حادثہ،دوافراد لقمہ اجل
تازہ ترین
مختلف شعبو ںاور غیر تدریسی جگہوں پر تعینات اساتذہ کو واپس اپنے سکولوں میں میں حاضر ہونے کیلئے کا حکم لوگوں کا خیر مقدم ، زمینی سطح پر عملی جامہ پہنانے سے محکمہ تعلیم میں بہتری آنے اور ساز باز ختم ہونے کا امکان
خطہ چناب
ایمرجنسی کوئی اچانک بگاڑ نہیں بلکہ کانگریس کی نظریاتی بنیاد کا مجموعی نتیجہ تھا ایمرجنسی کا دور ہندوستان کے جمہوری سفر کے تاریک ترین بابوں میں سے ایک:ڈاکٹر جتندر
جموں
وائٹ نائٹ کور جی او سی نے کا راجوری دورہ ؔؔ راجوری اور پونچھ میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا
جموں

Related

تعلیم و ثقافتکالم

! سادگی برائے تازگی میری بات

June 23, 2025
تعلیم و ثقافتکالم

کیا ہم وقت کی قدر کرتے ہیں؟ | وقت کی قدر زندگی کی قدر ہے غور طلب

June 23, 2025
تعلیم و ثقافتکالم

ہر زمانے میں پنپنے کے اندازسیکھو! | دورِ حاضر سائنس اور ٹیکنالوجی کا ہے نقطۂ نظر

June 23, 2025
تعلیم و ثقافتکالم

گرمیوں کی تعطیلات کا مثبت استعمال فکر وفہم

June 23, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?