یو این آئی
نئی دہلی//لوک سبھا میں اپوزیشن کے رہنما راہل گاندھی نے حکومت کی ترقیاتی پالیسیوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت کی پالیسیوں میں محنت عام آدمی کرتا ہے اور اس کی محنت کا فائدہ کوئی اور اٹھاتا ہے ۔گاندھی نے منگل کو کہا’’مودی جی کے وکست بھارت کی حقیقت – محنت آپ کی، منافع کسی اور کا۔ آپ سب کے خون پسینے سے ملک کی معیشت کا پہیہ چل رہا ہے، لیکن کیا آپ کو اس میں مناسب حصہ مل رہا ہے؟ ذرا سوچئے – مینوفیکچرنگ سیکٹر کی معیشت میں حصہ داری 60 سال کی سب سے نچلی سطح پر آ گئی ہے۔ اس وجہ سے لوگوں کو روزگار کے لیے جدوجہد کرنی پڑ رہی ہے۔ زراعت کے شعبے میں غلط پالیسیوں نے کسان اور کھیت مزدور کی حالت خراب کر دی ہے۔ وہ بمشکل اپنی گزر بسر کر پا رہے ہیں۔پچھلے پانچ سال میں مزدوروں کی حقیقی آمدنی یا تو مستحکم ہے یا کم ہوئی ہے۔انہوں نے جی ایس ٹی اور مہنگائی پر حکومت پر حملہ کیا اور کہا، “مضر جی ایس ٹی اور انکم ٹیکس کی مار نے غریب اور مڈل کلاس کا جینا مشکل کر دیاہے، جبکہ کارپوریٹ کا قرض معاف کیا جا رہا ہے۔
گاندھی جی کا دکھایا ہوا راستہ ہی کانگریس کا راستہ:پرینکا
یو این آئی
ئی دہلی//کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ کانگریس بابائے قوم مہاتما گاندھی کے دکھائے گئے عدم تشدد اور مساوات کے راستے پر آگے بڑھ رہی ہے اور گاندھی جی کا دکھایا ہوا راستہ ہی کانگریس کا راستہ ہے ۔ واڈرا نے آج ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا “مہاتما گاندھی جی نہ صرف انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما ہیں بلکہ وہ پورے ہندوستان کے رہنما ہیں، جنہوں نے دنیا کو سچائی کی عظیم اقدار سے متعارف کرایا۔ عدم تشدد اور ستیہ گرہ، آزادی کی تحریک کے دوران، سو سال پہلے، گاندھی جی کانگریس کے صدر بنے اور انہوں نے تحریک آزادی کو ہر ہندوستانی کی تحریک بنا دیا۔ ان کی اقدار نے ہر ہندوستانی کو ایسی زبردست ہمت سے بھر دیا، جو برطانوی حکومت کا تختہ الٹنے کا محرک عنصر بن گیا۔انہوں نے کہا کانگریس کا راستہ گاندھی جی کا راستہ ہے جو تشدد، نفرت اور تفرقہ انگیز خیالات کے خلاف انسانیت کی اعلی ترین اقدار کو برقرار رکھتا ہے۔ کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے نے بیلگاوی میں گاندھی جی کے مجسمے کی نقاب کشائی کرکے پورے ملک کو یہ پیغام دیا ہے کہ ہمیں گاندھی جی کی اقدار کے ساتھ ساتھ تحریک آزادی کو بھی یاد رکھنا چاہیے اور ان پر عمل کرنا چاہئے۔