سرینگر // لبریشن فرنٹ چیئر مین محمد یاسین ملک کی جوڈیشل ریمانڈ میں 7جولائی تک توسیع کی گی ہے۔ملک کو 24مئی کواین آئی اے عدالت میں پیشکیا گیا جہاں انکی 7 جولائی تک جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی گئی۔یاد رہے یاسین ملک کی گرفتاری 22فروری کو عمل میں لائی گئی تھی جبکہ 7 مارچ کو انہیں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جموں کوٹ بلوال جیل منتقل کر لیا گیا تھا۔ بعد ازاں 8 اپریل کو انہیں تہاڑ جیل سے 9 اپریل کو NIA کی تحویل میں دیا گیا۔