سرینگر// لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک ،جنہیں پولیس نے10روز قبل فرنٹ کے دفتر واقع آبی گزرسے اپنے ساتھی غلام محمد ڈار کے ہمراہ گرفتار کیا گیا تھا، کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ گرفتاری کے فورا بعد یاسین ملک کو عدالتی تحویل پر سرینگر سینٹرل جیل منتقل کیا گیا تھا جہاں سے اُنہیں رہائی ملی۔