لاہور//محمد عرفان شوکاز نوٹس کا جواب دو روز میں جمع کرائیں گے ۔محمد عرفان اسپاٹ فکسنگ کیس میں پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا دو روز میں جواب جمع کرادیں گے۔ فاسٹ بولرنے الزامات کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے، جس کے بعد انہیں صرف چھ ماہ پابندی کاسامناکرنا ہوگا۔اسپاٹ فکسنگ کیس میں فاسٹ بولر محمد عرفان پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا جواب دو روز میں جمع کرادیں گے۔ ہدایات کے مطابق فاسٹ بولرنے ٹریبیونل کے سامنے پیش ہونے کے بجائے الزامات کو چیلنج نہ کرنے کافیصلہ کیاہے۔ جس کے بعد پی سی بی کی انضباطی کمیٹی اینٹی کرپشن قوانین کے تحت محمد عرفان کے مستقبل کافیصلہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق اعتراف جرم پر انہیں صرف چھ ماہ پابندی کاسامنا کرنا ہوگا۔فاسٹ بولر محمد عرفان پہلے ہی بکیز سے رابطے سے بورڈ کوآگاہ نہ کرنے کا الزام قبول کرچکے ہیں۔ جس کیلئے انہوں نے والدین کے انتقال پر ذہنی پریشانی کو وجہ بتایا ہے۔پی سی بی حکام اس اعتراف پر فاسٹ بولر کیلئے نرم رویہ رکھتے ہیں۔