نئی دہلی //محرم کے بغیر حج پر جانے کی اجازت ملنے کے بعد سال رواں 2340 خواتین تنہا سفر حج پر جانے کی تیاری میں ہیں۔ یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلہ میں دوگنی ہے۔حج کمیٹی آف انڈیا کے مطابق محرم کے بغیر حج پر جانے کیلئے کل 2340 خواتین کی درخواستیں ملیں اور سبھی کو منظور کرلیا گیا۔ان خواتین کے رہنے ، کھانے ، ٹرانسپورٹ اور دیگر ضروریات کیلئے خصوصی سہولیات مہیا کرائی جائیں گی۔ گزشتہ سال 1300 خواتین نے درخواستیں دی تھیں۔ نئی حج پالیسی کے تحت گزشتہ سال 45 سال یا اس سے زیادہ عمر کی خواتین کے حج پر جانے کیلئے محرم ہونے کی شرط ہٹادی گئی تھی۔ محرم وہ شخص ہوتا ہے جس سے اسلامی شریعت کے مطابق خاتون کی شادی نہیں ہوسکتی۔ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی حج خادماوں کی خدمات حاصل ہوں گی۔