سرینگر//یوم عاشوارہ کے موقعہ پر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے بہشت زہرا پارک بڈگام میں عطیہ خون کا کیمپ منعقدکیا گیا جس میں متعدد عزاداروںنے خون کا عطیہ پیش کیا۔کیمپ کے انعقاد میں آغا سید یوسف میموریل اسپتال کے طبی عملے نے اپنی خدمات انجام دیں ۔انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن نے خون کا عطیہ پیش کرنے والے عزاداروں کے جذبہ ایثار و انسانیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ امام حسین ؑ کے کردار و عمل کا نمایاں پہلو احترام و خدمت انسانیت ہے۔انہوں نے کہا کہ موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا مریض کیلئے خون کا عطیہ ایک بے بہا تحفے کی حیثیت رکھتا ہے ۔ اگر کسی عزادار کا خون کسی انسان کی زندگی بچاسکے تو شہدائے کربلا کو اس سے بڑا خراج عقیدت اور کیا ہوسکتا ہے۔ آغا حسن نے آغا سید یوسف میموریل اسپتال کے طبی عملے کی پیشہ ورانہ خدمات پراُن کاشکریہ ادا کیا۔