سرینگر // ریاست کی خاتون وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے آج اپنا 59واں جنم دن منایا جس دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ کئی سیاسی لیڈران، جماعتوں اور عام لوگوں نے موصوفہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اُن کی لمبی عمر اور اچھی صحت کی دعا کی۔ مودی نے سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے ایک ٹویٹ میں کہا’’ جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو ان کے جنم دن پردلی مبارک باد پیش کر کے ان کی اچھی صحت اور لمبی عمر کے لئے دعا کرتا ہوں‘‘۔خیال رہے ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کشمیر یونیورسٹی میں شعبہ قانون سے ڈگری کے علاوہ انگریزی لٹریچر میں ڈگری حاصل کی ہے ۔ انہوں نے بنیادی تعلیم سرینگر کے کانونٹ پرزنٹیشن اسکول سے حاصل کی ہے۔ محبوبہ مفتی نے22مئی 1959کوجنوبی کشمیر کے بابا محلہ بجبہاڑہ اننت ناگ میںجنم لیا ۔