سرینگر//اپنی سیاسی حریف محبوبہ مفتی کو آپریشن آل آوٹ کی تخلیق کار قرار دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس نائب صدر عمر عبداللہ نے کہاکہ محبوبہ مفتی نے ریاست کی وزیراعلیٰ کی حیثیت سے اپنے دور میں بھاجپا کو خوش کرنے کیلئے جنگجوئوں کی ہلاکتوں کو منظوری دی ۔پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے پلوامہ کے دوروں اور جنگجوئوں کے اہل خانہ سے تعزیت پرسی کے واقعات پرٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمر عبداللہ نے کہاکہ محبوبہ مفتی نے2015سے جاری مسلح جھڑپوں کی نگرانی کی جس میں سینکڑوں جنگجو جان بحق ہوئے لیکن اب وہ انہی مہلوک جنگجوئوں کے گھر جاکر اپنی کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے کی کوششوں میں لگی ہے ۔انہوں نے کہاکہ محبوبہ اپنی بری طرح کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے کیلئے ایک جنگجو سے دوسرے جنگجو کے گھر جاکر اپنی بازآبادکاری چاہتی ہیں