سرینگر//سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے پیر کو الزام لگایا کہ انہیں گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔ کے این ایس کے مطابق محبوبہ جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے چوٹیگام میں کشمیر پنڈت بال کرشنن کے خاندان سے ملنے والی تھیں ،جو حال ہی میں بندوق برداروں کے حملے میں زخمی ہوئے تھے۔تاہم اس کی فیئر ویو گپکار کی رہائش گاہ کے باہر ایک حفاظتی بنکر گاڑی رکھی گئی ہے جو اُنہیں گھر سے باہر جانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ محبوبہ نے ٹوئٹ میں کہا،’’آج گھر میں نظر بند کر دیا گیا کیونکہ مجھے شوپیاں میں حملہ آور کشمیری پنڈت کے خاندان سے ملنے جانا چاہتا تھا‘‘۔ محبوبہ نے ٹویٹ میںمزید کہا،کہ حکومت جان بوجھ کر پنڈتوںکی نقل مکانی لئے کے مسلمانوں کے ذمہ دار ہونے کے بارے میں جعلی پروپیگنڈہ پھیلاتی ہے اور نہیں چاہتا کہ اس جعلی تفرقہ انگیز بیانیے کو بے نقاب کیا جائے۔