عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //جموں کشمیر کا بجٹ اجلاس فروری کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے اور اس سلسلے میں تمام تیاریاں کو حمتی شکل دی جا چکی ہے جبکہ نو منتخب ممبران اسمبلی کو بھی پہلے ہی خصوصی تربیت دی گئی ۔جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری کا پہلا بجٹ اجلاس فروری کے پہلے ہفتے میں منعقد ہونے کا امکان ہے کیونکہ سیشن کے حوالے سے متعلقین کے ساتھ بات چیت مکمل ہو چکی ہے۔اجلاس کے سلسلے میںجہاں پہلے ہی تمام تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں وہیں جموں کشمیر کے تمام نو منتخب اسمبلی ممبران کو بھی خصوصی ٹریننگ دی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر عبدا لرحیم راتھر نے کہا’’پہلی بار منتخب ہونے والے تمام اسمبلی ممبر ان کی ٹریننگ مکمل ہو چکی ہے اور تمام سٹیک ہولڈرس کے ساتھ بات چیت بھی مکمل ہوگئی ہے‘‘۔انہوں نے کہا ’’ ہم بجٹ اجلاس کے انعقاد کیلئے پوری طرح تیار ہیں تاہم حکومت صحیح تاریخوں کے بارے میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا’ ’ایک بار جب حکومت تاریخوں کا اعلان کرے گی، ہم سیشن کا کلینڈر جاری کریں گے ‘‘۔