Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US

متعدد امتحانات کابوجھ کم کرنے کیلئے وائس چانسلروں کی ایک کمیٹی قائم:روہت کنسل

Last updated: April 14, 2022 12:00 am
Share
5 Min Read
SHARE

نیوزڈیسک
جموں//جموںوکشمیر تعلیم کے ساتھ ساتھ آئی آئی ٹی ، آئی آئی ایم ، اے آئی ائی ایم ایس ، سینٹر ل اور کلسٹریونیورسٹیوں جیسے اعلیٰ تعلیمی اِداروں کے قیام سے مثبت پیش رفت کے ایک بے مثال دورہ کا مشاہدہ کر رہا ہے ۔ ان خیالات کا اِظہار پرنسپل سیکرٹری اعلیٰ تعلیم روہت کنسل نے سینٹرل یونیورسٹی کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پرنسپل سیکرٹری سہ روزہ موبائل فلم میکنگ ورکشاپ کی اِختتامی تقریب کی صدارت کر رہے تھے۔ اِس ورکشاپ کا اِنعقاد سینٹرل یونیورسٹی آف جموں کے ماس کمیونکیشن اینڈ نیو میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے کیا تھا ۔ شرکا ٔکو فلم اینڈ ٹیلی ویژن اِنسٹی چیوٹ آف اِنڈیا ( ایف ٹی آئی آئی ) پونے سے رتیش ٹاکسنڈے نے تربیت دی ہے۔اِس موقعہ پر بات کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے کہا،’’ آج کی تیزی سے بدلتی اور ترقی کرتی ہوئی دُنیا میں یہ ضروری ہے کہ آئیڈیاز کی شناخت کی جائے اور ان کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کے لئے طریقہ کار تیار کیا جائے ۔پرنسپل سیکرٹری نے ٹیکنالوجی کے دائرہ کار اور اس کے فوائد کی وضاحت کرتے ہوئے مزید کہا کہ انہوں نے وقت اور جگہ کی رکاوٹوں کو ختم کر دیا ہے اور سماج کے تمام طبقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں اور روشن دماغوں کو ’’ لیول پلیئنگ فیلڈ‘‘فراہم کی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کس طرح ڈیجیٹل دنیا نے لوگوں کو وقت اور جغرافیہ میں تعاون کرنے کے قابل بنایا ہے اور کس طرح فاصلہ اور دور دراز کسی روشن خیال کی راہ میں رکاوٹیں نہیں ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے قومی تعلیمی پالیسی 2020ء کی عمل آوری پر بھی روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جموں و کشمیر کے تمام تعلیمی ادارے موجودہ سیشن سے این اِی پی کو مکمل طور پر نافذ کریں گے۔ اُنہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ جموں و کشمیر اب ایک یکساں تعلیمی کیلنڈر کی پیروی کرے گا جو قومی تعلیمی کیلنڈر کے ساتھ ہم آہنگ ہوگا۔ اس سے طلباء کو بے حد فائدہ پہنچے گا اور جموں و کشمیر کے طلباء کو بغیر کسی وقت کے نقصان کے ہندوستان بھر کے بہترین کالجوں اور یونیورسٹیوں میں داخلے کے لئے مقابلہ کرنے کے قابل بنایا جائے گا۔اُنہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ متعدد امتحانات کے بوجھ کو کم کرنے کے لئے وائس چانسلروں کی ایک کمیٹی جموں و کشمیر میں مختلف یوجی ، پی جی اور تکنیکی کورسوں میں سنٹرلائزڈ ٹیسٹ کے طریقہ کار اور ایک ہم آہنگ داخلہ کے عمل کا جائزہ لے رہی ہے۔ اُنہوں نے ہنر مندی پر مبنی کورسوں سے روزگار اور ترقی میں اضافے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ موجودہ ورکشاپ مہارت اور تکنیکی کورسوں کے تعارف کی ایک ایسی ہی مثال ہے۔ انہوں نے سینٹرل یونیورسٹی جموں کواین اِی پی 2020کی عمل آوری کے لئے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔بی بی سی کے تجربہ کار ایڈیٹر اور دستاویزی فلم بنانے والے وجے رانا نے بھی اس تقریب سے خطاب کیا اور طلباء  کے ساتھ اپنے پیشہ ورانہ تجربات کا اشتراک کیا۔ اُنہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اعتماد اور یقین کے ساتھ آگے بڑھیں اور انہیں کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، وائس چانسلر سنجیو جین نے یونیورسٹی میں این اِی پی ۔ 2020 کے کامیاب نفاذ کی یقین دہانی کرائی اور یقین دلایا کہ سینٹرل یونیورسٹی روزگار اور مہارت پر مبنی کورسوںپر زور دے گی اور یونیورسٹی میں’’ نتیجہ پر مبنی ‘‘ عملی تربیتی سیشن کا انعقاد مستقبل میں بھی جاری رکھے گی۔تین فلموں یعنی ایک فوجی، ایجوکیٹیڈ فولز اور دوستا کو تین بہترین فلموں کا ایوارڈ دیا گیا اور ٹیموں کو نقد انعامات سے نوازا گیا۔

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
سرنکوٹ پونچھ میں ملی ٹینوں کی کمیں گاہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد : پولیس
تازہ ترین
کشمیر: گرمی اور خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا اندیشہ
تازہ ترین
گرمائی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ کل لیا جائے گا : سکینہ یتو
تازہ ترین
ٹرمپ کے ٹیرف کے سامنے مودی کا جھکنا یقینی: راہل
تازہ ترین

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?