نیوز ڈیسک
سرینگر//گزشتہ برس کے ماہ دسمبر میں مرکزی زیرانتظام علاقہ جموں کشمیرمیں گڈس اینڈ سروسز ٹیکس(جی ایس ٹی) کی وصولی میں نمایاں اضافہ درج کیا گیا۔ وزارت خزانہ کی طرف سے ریاستوں اورمرکزی زیرانتظام علاقوں کے جاری اعدادوشمارکے مطابق جموں کشمیرمیں ماہ دسمبر2022میں جی ایس ٹی کی وصولی 24فیصدرہی ،جبکہ قومی سطح پر اس کی وصولی اوسطاً13فیصد تھی۔ ایڈیشنل سیلزٹیکس کمشنر کشمیرشکیل مقبول نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جی ایس ٹی وصولی میں اضافہ اقتصادی بحالی اور ٹیکس ادائیگی کی بہترپاسداری کی وجہ سے ممکن ہوا۔انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی وصول کئے جانے سے لیکر اب تک یہ ماہانہ جی ایس ٹی کی سب سے زیادہ وصولی ہے۔