سرینگر// جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ مولانا ریاض احمد ہمدانی نے وادی کے معروف ماہر تعلیم اور دینی شخصیت الحاج پیر زادہ غلام محمد شاہ آف گلی کدل شیری بھٹ کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا اور میرواعظ نے مرحوم کے گھر جاکر سوگوارکے ساتھ ڈھارس بندھائی اور مرحوم کے حق میں کلمات دعائے مغفرت ادا کیا گیا ۔صدر جمعیت الحاج عبدالرشید گانی ، پیرذادہ الحاج محمد اشرف عنایتی ، الحاج سید منظور الحسین قریشی اور فاروق احمد گانی نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ۔ یا د رہیں مرحوم غلام محمد شاہ ،الحاج ایڈوکٹ پیرذادہ محمد شفیع شاہ کے برادر اکبر تھے اور پیر ذادہ محمد شفیع مرحوم و مغفور میر واعظ کشمیر مولانا محمد یاسین ہمدانی ؒ کے داماد ہے۔