Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

ماں کا دودھ نوزائیدہ کیلئے مربوط اور بیماریوں سے پاک غذا شیرِ مادرنہ پلانا 90فیصد بچوں میں انفیکشن، الرجی، ذہنی و جسمانی نشو نما میں کمی کی بڑی وجہ قرار

Mir Ajaz
Last updated: June 9, 2023 1:11 am
Mir Ajaz
Share
6 Min Read
SHARE

پرویز احمد

سرینگر /وادی میں 90فیصد بچوں میں مختلف بیماریوں کی بڑی وجہ ’’ماں کا دودھ نہ پلانا ‘‘ہے۔ ماہرین اطفال کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی اور جموں و کشمیر میں کی گئی کئی تحقیق سے بات سامنے آئی ہے کہ بچوں میں طرح طرح کے انفیکشن، الرجی، ذہنی و جسمانی نشو نما میں کمی کی بڑی وجہ مائوں کا بچوں کو چھاتی کا دودھ پلانے سے پرہیز کرنا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کو چھاتی کا دودھ نہ پلانا خواتین ملازمین، شہری علاقوں کی خواتین اور کام کرنے والی خواتین میںعام ہے۔ماہرین اطفال کا کہنا ہے کہ جن بچوں کو فیڈر سے دودھ دینے کی کوشش ہوتی ہے ان میں زیادہ تر مختلف قسم کی الرجی اور انفیکشن کے علاوہ ذہنی اور جسمانی نشونما میں کمی کی وجہ سے مختلف بیماریوں کے شکار ہورہے ہیں۔اکتوبر 2022میں وادی کے مختلف اسپتالوں میں دودھ پلانے والی مائوں پر کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان میں 87فیصد بچوں کو چھاتی کا دودھ پلاتی ہیں لیکن 13فیصد ڈبے یا دیگر اقسام کے دودھ پلاتی ہیں۔ تحقیق میںکہا گیا ہے کہ 50فیصد خواتین میں چھاتی سے دودھ پلانے کی اچھی خاصی جانکاری تھی، 23.3فیصد خواتین میں درمیانہ درجہ کی جبکہ 26.7فیصد خواتین میں نوزائد بچوں کو چھاتی سے پلانے کے فوائد کی کوئی بھی جانکاری نہیں تھی۔اس لئے ان میں 50فیصد خواتین بچوں کو اپنا دودھ نہیں پلاتی تھیں۔

 

 

 

وادی کے معروف معالج اطفال ڈاکٹر قیصر احمد کول نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’ یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم خود اپنے بچوں کے مستقل کے ساتھ کھیل رہے ہیں کیونکہ ماں کا دودھ بچے کا حق ہوتا ہے۔ ڈاکٹر قیصر نے بتایا ’’ جب کوئی بچہ پیدا ہوتا ہے تو ہم پہلے جنم دینے والی ماں کے حوالے کرتے ہیں تاکہ ماں کی چھاتی سے لگنے سے وہ کئی بیماریوں سے پاک ہوجائے‘‘۔ ڈاکٹر قیصر نے بتایا ’’ یہ کوئی قصہ یا کہانی نہیں بلکہ حقیقت ہے، بچے کوپیدا ہوتے ہی ماںکو دیا جاتا ہے کیونکہ پہلے ایک گھنٹہ بچے کو ماں کے پاس رکھنا لازمی ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ 6ماہ تک کے بچوں کیلئے ماں کا دودھ مکمل خوراک اور بچے کیلئے ’’ امرت ‘‘ہوتاہے کیونکہ یہ دودھ بچے کو انفیکشن، الرجی، اور دیگر بیماریوں سے عمر بھر لڑنے کی صلاحیت دیتا ہے۔ ڈاکٹر قیصر نے کہا ’’ جن بچوں کو ماں کا دودھ نہیں دیا جاتا، ان میں بیماریاں لگنے کا خطرہ 400سے 500فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماں کا دودھ بچوں میں معداتی قوت بڑھاتا ہے اور اس کو انفیکشن سے لڑنے کی قوت فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 50سال کے تجربہ سے دیکھا ہے کہ جو مائیں بچوں کو چھاتی کا دودھ پلاتی ہیں وہ بچے بہت تندرست رہتے ہیں لیکن جو ڈبہ بند دودھ پلانے کو ترجیح دیتی ہیں وہ بچے اکثر بیمار ہوتے ہیں اور اسپتالوں میں 80فیصد بچے ایسے ہی ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا ’’ بچے کو چھاتی کا دودھ پلانی والی مائیں بھی کئی بیماریوں سے محفوظ رہتی ہیں جن میں موٹاپا ، بلڈ پریشر ، شوگر ، خون کی چربی وغیر شامل ہیں۔

 

 

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی خاتون شادی کے بعد بھی خوبصورت دکھنا چاہتی ہیں تو ان کو اپنے بچوں کو چھاتی کا دودھ پلانا چاہئے کیونکہ بچوں کو چھاتی کا دودھ پلانے سے خواتین جواں دکھائی دیتی ہیں اور ہمیشہ سرگرم رہتی ہے۔ ڈاکٹر قیصر نے بتایا کہ یہی قدرت کا نظام ہے اور یہی صحیح ہے۔ ڈاکٹر قیصر احمد نے بتایا ’’ بریسٹ فیڈنگ کو بڑھاوادینے کیلئے مرکزی سرکار نے ’’ماں‘‘ نامی اسکیم کے تحت کئی اقدامات اٹھائے ہیں مگر ان اقدمات سے قبل سال 2003میں آئی ا یم ایم ایکٹ 2003کے تحت مائوں کو ڈبہ بند دودھ کی طرف راغب کرنا اور ڈبہ بند دودھ کی میڈیا، پوسٹروں اور دکانوں پر تشہر کوغیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔سرکاری ملازمت کرنے والی 90فیصد خواتین بچوں کو اپنا دودھ نہیں پلاتیں جبکہ گھریلو مائوں میں صرف 10فیصد ایسی خواتین ہیں جو اپنے بچوں کا دودھ نہیں پلاتی ہیں۔ ماہر امراض اطفال کا کہنا ہے کہ ماں کا دودھ نہ پینے والے بچوں میں انفکیشن کی شرح85فیصد، ماں کا دودھ نہ پینے والے بچوں میںالرجی کی شرح 90فیصد اور ماں کا دودھ نہ پینے والے نوزائد بچوں میں ذہنی اور جسمانی نشو نما کمی کا 100فیصد موقع ہوتا ہے۔ اسکے برعکس چھاتی کا دودھ پینے والے بچوں میں انفیکشن کی شرح 10فیصدہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
۔ ₹ 2.39کروڑ ملازمت گھوٹالے میںجائیداد قرق | وصول شدہ ₹ 75لاکھ روپے 17متاثرین میں تقسیم
جموں
’درخت بچاؤ، پانی بچاؤ‘مشن پر نیپال کا سائیکلسٹ امرناتھ یاترا میں شامل ہونے کی اجازت نہ مل سکی ،اگلے سال شامل ہونے کا عزم
خطہ چناب
یاترا قافلے میں شامل کار حادثے کا شکار، ڈرائیور سمیت 5افراد زخمی
خطہ چناب
قومی شاہراہ پر امرناتھ یاترا اور دیگر ٹریفک بلا خلل جاری
خطہ چناب

Related

کشمیر

بغیر دودھ چائے، کھٹا میوہ اور سیب صحت مند زندگی کیلئے لازمی ذہنی تنائو، شوگر اور بلڈ پریشر سے بچنے کیلئے فلیونائیڈ اہم:ماہرین صحت

July 9, 2025
کشمیر

سیاحوں کی آمد دوبارہ شروع امر ناتھ یاتری بھی صورتحال سے مطمئن:عمر عبداللہ

July 9, 2025
کشمیر

بارش نے کشمیر میں گرمی سے نجات دلائی درجہ حرارت میں کمی، پارہ 22.7ریکارڈ،موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری

July 9, 2025
کشمیر

جموں و کشمیر میں 316دیہی سڑکیں مرکز کی جانب سے 4,224کروڑ روپے مختص

July 9, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?