کپوارہ//کپوارہ قصبہ سے4کلو میٹر دور آرم باغ ہلمت پورہ علاقہ میں ماں نے اپنی شیر خوار بچی سمیت گہرے سر میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ۔مزکورہ خاتون نے ایسا قدم اٹھانے پر مجبور کیوں ہوئی پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ۔معلوم ہو اہے کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات کوآرم باغ ہلمت پورہ کپوارہ میںاس وقت افرا تفری مچ گئی جب ایک شادی شادہ خاتون مبینہ زوجہ سجاد احمد پیر نے اپنی شیر خوار بچی صالیہ بانو کو اپنے ساتھ اٹھا کر اپنے گھر سے نکل آئی اور مقامی پانی کے گہرے سر میں بچی سمیت چھلانگ لگا دی ۔افراد خانہ نے ما ں بیٹی کی رات بھر تلاش شروع کی تاہم ان کو کوئی اتہ پتہ نہیں ملا ۔ہفتہ کو معلوم ہو اہے کہ ماں نے اپنی معصوم کلی سمیت سر میں چھلانگ لگا دی جس کے بعد پولیس اور ایک بچائو ٹیم ہلمت پورہ پہنچ گئی اور کافی تلاش کے بعد ماں بیٹی کی نعشو ں کو سر سے بر آمد کیا گیا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مبینہ کو اپنے افراد خانہ سے کچھ تنازعہ چل رہا تھا جس کی وجہ سے وہ ایسا قدم اٹھانے پر مجبور ہوئی ۔پولیس نے کیس زیر ایف آئی آر نمبر 92/2018 ,US306RPC درج کر کے تحقیقات شروع کی ۔ ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر یاسر ریشی نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ واقعہ کی نسبت سے ایک پولیس ٹیم تشکیل دی گئی اور حقیقت کو سامنے لایا جائے گا ۔