کپوارہ// ماور ہندوارہ میں امسال کی تیسری ژالہ باری نے کسانو ں کا سب کچھ تباہ کیا ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ مئی اور جون میں متعدد بار قہر انگیز ژالہ باری سے فصلو ں کو بھاری نقصان ہو ا تاہم بدھ کے روز ماور علاقہ کے شاٹھ گنڈ ،گنڈ رزاق ،،آدورہ سمیت نصف دیہات میں قہر انگیز ژالہ باری ہوئی ۔مقامی لوگو ں نے مطابق ژالہ باری اس قدر تھی کی لوگ اپنے گھرو ں میں سہم کر رہ گئے ۔لوگو ں کا مزید کہنا ہے کہ کئی منٹو ں تک جاری رہنے والی اس ژالہ باری نے کھڑی فصلو ں کے ساتھ ساتھ میوہ باغات کو شدید نقصان پہنچایا ۔کسانو ں کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں پہلے ہی فصلو ں کو شدید نقصان پہنچ چکا ہے تاہم رہی سہی کسر آج کی قہر انگیز ژالہ باری نے پوری کر دی ۔لوگو ں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ متا ثرہ علاقوںمیں ایک ٹیم روانہ کریں تاکہ نقصان کا تخمینہ لگا کر کسانو ں کی مدد کی جائے ۔