Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US

مانگنے کا مزا آج کی رات ہے!…

Last updated: April 28, 2022 12:00 am
Share
5 Min Read
SHARE

ڈاکٹر خرم جہا نگیری
ارشاد ربانی ہے:’’یقیناًہم نے اس (قرآن)کوشب قدر میں اُتارا اورآپ کیاجانیں،شب قدر کیاہے؟شب قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔‘‘’’قدر ‘‘کے معنی عظمت وشرف کے ہیں ،اس رات کو لیلۃ القدر کہنے کی وجہ اس رات کی قدرومنزلت اورعظمت وشرف ہے۔اسے لیلۃ القدر اس وجہ سے کہاگیا ہے کہ جس آدمی کی اس سے پہلے اپنی بے عملی کے سبب (اﷲکے ہاں)کوئی قدرومنزلت نہ تھی،اس رات میں توبہ واستغفار اور بندگی کے ذریعے وہ بھی قدروشرف والابن جاتاہے‘‘۔

یہ رمضان المبارک کی طاق راتوں میں ایک عظیم رات ہے ،جوکہ بہت ہی خیر وبرکت والی ہے ۔قرآن پاک نے اسے ہزار مہینوں سے افضل وبہتر بتایا ہے ،ہزار مہینے کے تراسی برس اور چارماہ ہوتے ہیں ۔پس خوش نصیب ہے وہ شخص جسے اس رات کی عبادت نصیب ہوجائے اور وہ یہ رات عبادت میں گزار دے اس نے گویااسّی سال اور چار ماہ سے زیادہ عرصہ عبادت میں گزاردیا۔قدر دانوں کے لیے یہ ایک بے انتہا نعمت ہے ۔کیوںکہ یہ رات اﷲنے اسی امت کو عطا فرمائی، پہلی امتوں کونہیں ملی ۔حقیقتاًاﷲتعالیٰ کابہت ہی بڑا انعام ہے۔

حضرت انس بن مالکؒ سے مروی ہے کہ رمضان آیا تو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ’’یہ جو مہینہ تم پر آیا ہے، اس میں ایک رات ایسی ہے جو قدر و منزلت کے اعتبار سے ہزار مہینوں سے بہتر ہے، جو شخص اس کی سعادت حاصل کرنے سے محروم رہا، وہ ہر بھلائی سے محروم رہا، مزید فرمایا کہ لیلۃالقدر کی سعادت سے صرف بد نصیب ہی محروم کیا جا سکتا ہے‘‘۔ (ابنِ ماجہ)

سیّدنا حضرت سلمان فارسیؓ فرماتے ہیں کہ شعبان کی آخری تاریخ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر پر تشریف فرما ہوئے اور آپﷺ نے خطبہ ارشاد فرمایا:’’اے لوگو! تم پر ایک عظیم اور بابرکت مہینہ سایہ فگن ہونے والا ہے‘ ایسا ماہِ مبارک جس میں ایک ایسی رات ہے (لیلۃ القدر) جو ہزار مہینوں سے بڑھ کر ہے‘ (یعنی اس ایک رات میں عبادت کا اجر و ثواب ایک ہزار مہینوںکی عبادت سے زیادہ ملتا ہے)

ایک حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:جو شخص شبِ قدر سے محروم ہوگیا‘وہ گویا پوری بھلائی سے محروم ہوگیا‘ اور شبِ قدر کی خیر سے وہی محروم ہوتا ہے جو کامل محروم ہو۔ (سنن ابنِ ماجہ)

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’جو شخص ’’لیلۃ القدر‘‘ میں ایمان کے ساتھ اور ثواب کی نیت سے (عبادت کے لیے) کھڑا رہا‘ اس کے پچھلے تمام گناہ معاف کردیے جاتے ہیں۔ (صحیح بخاری)

اس مقدس اور بابرکت رات کی عظمت و اہمیت کا اندازہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ارشادات سے لگایا جاسکتا ہے‘اس مقدّس شب کی عظمت و توقیر کو اجاگر کرنے کے لیے اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ایک مستقل سورت ’’سورۃ القدر‘‘ نازل فرماکر اس کی عظمت و اہمیت پر مہرِ تصدیق مثبت فرمائی ہے۔ ارشاد ربانی ہے: بے شک، ہم نے اس (قرآن) کو لیلۃ القدر میں نازل کرنا شروع کیا، اور تمہیں کیا معلوم کہ لیلۃ القدر کیا ہے؟ لیلۃ القدر ہزار مہینے سے بہتر ہے۔ اس میں روح (الامینؑ) اور فرشتے ہر کام کے (انتظام کے لیے) اپنے پروردگار کے حکم سے اترتے ہیں‘ یہ (رات) طلوعِ صبح تک (امان اور) سلامتی ہے۔

حضرت ابو ہریرہؓ سے مروی ہے کہ لیلۃ القدر میں زمین پر بے حساب فرشتے نازل ہوتے ہیں۔ اُن کے نزول کے لیے آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔ حضرت عمر فاروق ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، ’’جس نے ماہِ رمضان میں لیلۃ القدر کی شب صبح تک بے داری کی، (عبادت و ریاضت میں گزاری) تو وہ مجھے (پورے) رمضان المبارک کے قیام سے زیادہ عزیز ہے۔

اُمّ المومنین حضرت عائشہ صدیقہؓسے روایت ہے کہ سرکارِ مدینہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے لیلۃ القدر کو شب بے داری کی اور اُس رات اللہ تعالیٰ عزّوجل سے بخشش کی دعا کی، اللہ تعالیٰ عزّوجل اُسے معاف فرمائے گا۔

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ایل جی منوج سنہا نے امرناتھ یاترا کے پہلے قافلے کو جموں سے روانہ کیا
تازہ ترین
کواڑ پاور پروجیکٹ میں غرقاب مزدور کی نعش بازیاب
خطہ چناب
ہمیں جموں و کشمیر کی روایات کو آگے بڑھاکر یاترا کو کامیاب بنانا چاہئے لیفٹیننٹ گورنر کا جموں میںبھگوتی نگر یاتری نواس کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا
جموں
آئی ٹی آئی جدت کاری کیلئے ‘ہب اینڈ سپوک ماڈل پر تبادلہ خیال
جموں

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?