گاندربل//ارشاد احمد//سندھ فاریسٹ ڈویڑن گاندربل کے مانسبل رینج کمپارٹمنٹ نمبر 6 اندرون میں گزشتہ 3 روز سے جاری آگ میں سینکڑوں کیل کے سرسبز درخت جل گئے.مانسبل رینج کے کمپارٹمنٹ نمبر 6 اندرون میں سنیچروار کو لگی آگ مسلسل جاری ہے۔سنیچروار کو مانسبل کے کمپارٹمنٹ نمبر 6 اندرون میں گزشتہ 3 روز سے جاری آگ میں سینکڑوں کیل کے سرسبز درخت جل گئے ہیں جبکہ محکمہ جنگلات کے ملازمین آگ بجھانے میں مسلسل کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔سندھ فاریسٹ ڈویڑن گاندربل کے ڈی ایف او شبیر احمد نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ "پچھلے دو ماہ سے زائد عرصے سے بارشیں نہ ہونے سے جنگل میں موجود گھاس مکمل طور پر خشک ہوچکی ہے جس وجہ سے معمولی چنگاری بھی تیزی سے آگ پکڑ لیتی ہے ہمارے ملازمین رینج آفیسر مانسبل کی قیادت میں آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف ہیں جبکہ دو ملازم زخمی بھی ہوگئے